Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں بلاسودی قرض کیلئے درخواستوں کی وصولی

مدہول میں بلاسودی قرض کیلئے درخواستوں کی وصولی

مد ہول /27 اگسٹ ( سیاست ڈسڑ کٹ نیوز)مد ہول منڈل کے مسلم کسانوں کو سود سے محفوظ رکھنے کیلئے بلا سودی قرض کیلئے درخواستیں وصول کی گئی جس کا ایک پروگرام بصدارت جناب عادل محمد ریچ این جی اوز چیر مین حیدر آباد منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محمد عبدالرحمن پروفیسر سو سائٹی فار پر میشن اگریکلچر حیدر آباد اور جناب ڈاکٹر اسمائیل نے کسانوں سے خطاب کر

مد ہول /27 اگسٹ ( سیاست ڈسڑ کٹ نیوز)مد ہول منڈل کے مسلم کسانوں کو سود سے محفوظ رکھنے کیلئے بلا سودی قرض کیلئے درخواستیں وصول کی گئی جس کا ایک پروگرام بصدارت جناب عادل محمد ریچ این جی اوز چیر مین حیدر آباد منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محمد عبدالرحمن پروفیسر سو سائٹی فار پر میشن اگریکلچر حیدر آباد اور جناب ڈاکٹر اسمائیل نے کسانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سود ایک بد ترین لعنت ہے جس کی وجہ سے رحمت باراں کا نزول بھی رک گیا ہے انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیاکہ وہ سیٹھ ساہو کاروں سے سود پر قرض حا صل کر تے ہوئے اپنے وقت ، محنت ، روپیئے کا نقصان کر تے ہوئے اپنی آخرت کو بھی تباہ کر رہے ہیں سو د جیسی لعنت سے بچا نے کیلئے سو سائٹی فار پر میشن اگریکلچر حیدر آباد نے ایک جا مع اقدام کر تے ہوئے سماج سے اس برائی سے پاک کر نے کیلئے چھو ٹے کسانوں کو بلا سودی قرض 10 ہزار روپئے فراہم کیا جا رہا ہے جس کے ذمہ دار مدہول میں جناب تجمل احمد کو مقرر کیا گیا ہے ضرورت مند کسان ربط پیدا کر سکتے ہیں فی الحال دس کسانوں میں فی کس دس ہزار منظور کئے جا ئنگے جس کو اپنی فصل پر ادا کر نا ہو گااس مو قع پر کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT