Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف احتجاج

مدہول میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف احتجاج

مد ہول /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہر مدہول کے جدید بس اسٹا نڈ پر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر عوام نے سخت براہمی کا اظہار کر تے ہوئے بس اسٹا نڈ مد ہول میں بس کو روک دیا اور احتجاج منظم کر تے ہوئے ڈی ایم بھینسہ کو مدہول آنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈی ایم بھینسہ سے فون پر گفتگو ہوئی انہوں نے مقام پر نہ ہو نے کی بات کہی جس پر عوام نے بنیادی سہولیتں فراہم کر نے کا مطالبہ کیا لیکن ڈی ایم بھینسہ سے سیاسی قائدین نے بنیادی سہولیات کے بارے میں سوال کر نے پر انہوں نے براہمی ظا ہر کی جس پر سیاسی قائدین نے بھی فون پر سخت کلا می کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا اس بات کی اطلاع مدہو ل پویس کو ملتے ہی مسٹر بی سر یدھر ایس آئی مدہول بس اسٹا نڈ مدہول پہنچ کر احتجاجیوں کو سمجھا کر احتجاج ختم کر نے کا مطالبہ کیا اور ڈی ایم سے راست بات کی جس پر ڈی ایم نے بنیادی سہولیات جن میں بیت الخلائوں کا انتظام ، پینے کے پا نی سہولت اور صفائی کا انتظام اور بس اسٹا نڈ میں بیٹھنے کیلئے نشستوں کا اہتمام اور بس اسٹا نڈ میں لائٹ ک انتظام کر نے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ڈی ایم نے بنیادی سہولیات فراہم کر نے کا تیقن دیا جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اس موقع پر مسٹر بی انیل سر پنج مدہول ، پروین کمار ایم پی ٹی سی ، انجے گوڑکے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجو دتھی ۔

TOPPOPULARRECENT