Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں تالاب کے مرمتی کاموں کا افتتاح

مدہول میں تالاب کے مرمتی کاموں کا افتتاح

مدہول/11مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر مدہول کے خزانہ آب کے مرمتی کام کا افتتاح جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کے ہاتھوں عمل میں آیا مذکورہ تالاب کے حیاء تزئین کیلئے مشن کاکتیہ کے تحت 37لاکھ روپیئے کی منظوری عمل میں آئی ہے جس کے تحت اس تالاب کے مرمتی کا موں کا آغاز ہوا بعد ازاں موضع وٹھولی تالاب جس کے مرمتی کام کیلئے 18لاکھ روپیئے منظور

مدہول/11مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر مدہول کے خزانہ آب کے مرمتی کام کا افتتاح جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کے ہاتھوں عمل میں آیا مذکورہ تالاب کے حیاء تزئین کیلئے مشن کاکتیہ کے تحت 37لاکھ روپیئے کی منظوری عمل میں آئی ہے جس کے تحت اس تالاب کے مرمتی کا موں کا آغاز ہوا بعد ازاں موضع وٹھولی تالاب جس کے مرمتی کام کیلئے 18لاکھ روپیئے منظور ہوئے ہے کابھی افتتاح جی وٹھل ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر انوشا سائی بابا ایم پی پی مدہول ،نائب ایم پی پی اعجاز الدین ،زیڈ پی ٹی سی مدہول لکشمی نرسا گوڑ،مقامی سرپنچ بی انیل ، افروز خان ٹی آر ایس صدر مدہول منڈل،سنجے شنڈے صدر ٹائون،ایم ائے عزیز نائب صد ر ٹی آر ایس مدہول ٹائون ، محمد نظیر احمدصدر اقلیتی سیل مدہول،ایم پی ٹی سی وجیا بھارتی رامیش،محمد عارف الدین تروڑہ سرپنچ،سید خالد مخدوم سابقہ ایم پی ٹی سی موجو د تھے۔وٹھل ریڈی نے کہا کہ حلقہ مدہول کیلئے پہلے مرہلے کے تحت 60تالابوںکی حیاء و تزئین کیلئے کم و بیش20کروڑروپیئے منظور ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ حلقہ مدہول کے چھ منڈل جات میں 430چھوٹے اور بڑے تالاب موجود ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ان تالابوں کی مرمتی کرتے ہوئے حلقہ کی زرعی زمینات کو فائدہ پہنچایا جائے گاجی وٹھل ریڈی نے سڑکوں کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ مدہول میں آر اینڈ بی اور پنچایت راج کے تحت سڑکوں کی تعمیر کیلئے کم وبیش 200کروڑ تک فنڈس جاری ہو ا ہے اور حلقہ کے متعدد مقامات پر جنگی خطوط پر سڑکوں کا تعمیری کا م جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT