Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں متوفی خاندان کو رکن اسمبلی وٹھل ریڈی نے پرسہ دیا

مدہول میں متوفی خاندان کو رکن اسمبلی وٹھل ریڈی نے پرسہ دیا

مدہول12فروری/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب ،افات سماوی اور حادثات کا شکار ہونے والے افراد کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑٖا جائے گا ایسے لوگوں کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہو ل جی وٹھل ریڈی نے کیا ، وہ جناب شیخ فرید ایلکٹریشن مرحوم کے اچانک حادثاتی موت پر تعزیت کیلئے ان کے مکان پہنچے ساتھ ہی ساتھ انگنواڑی سنٹر

مدہول12فروری/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب ،افات سماوی اور حادثات کا شکار ہونے والے افراد کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑٖا جائے گا ایسے لوگوں کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہو ل جی وٹھل ریڈی نے کیا ، وہ جناب شیخ فرید ایلکٹریشن مرحوم کے اچانک حادثاتی موت پر تعزیت کیلئے ان کے مکان پہنچے ساتھ ہی ساتھ انگنواڑی سنٹر جو کچھ دن پہلے آگ کی نظر ہوگیا تھا کے مالک مکان سے ملاقات اور آر گنپت جو کہ خود سوزی کرلیا تھاکی بیو ہ کو پرسہ دیا اس موقع پر جناب افروز خان سینیر قاید ٹی آر ایس پارٹی نے مسٹر جی وٹھل ریڈی سے نمائندگی کی کہ بیواہ کو تاحال وظیفہ منظور نہیں ہوافوری منظور کروایا جائے اور سی ایم ریلیف فنڈسے امداد دلوائی جائے اور ہاوزنگ اسکیم میں مرحوم شیخ فرید کے پسماندگان کیلئے ایک آشیانے کی تعمیر کیلئے فوری اثر کے ساتھ منظور کروایں جس پر رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے برجستہ ان تمام چیزوں کو منظور کروانے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناب افروز خان سابق سرپنچ مدہول،ایم اے عزیز ٹی آر ایس قائد،جناب سید خالد مخدوم سابقہ ایم پی ٹی سی،لکشمی نرساگوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل،وٹھل راتھوڑ سرپنچ وٹھولی،سینو گوڑکے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قایدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT