Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں مزید 12 افراد گرفتار

مدہول میں مزید 12 افراد گرفتار

مدہول /28اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر مدہول میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں شامل اکثریتی طبقہ کے 12افراد کو  مدہول پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ مسٹر گنپت جادھو سرکل انسپکٹر مدہول نے بتایا کہ فرقہ وارانہ فساد میں شامل مورتی کنٹہ کارتک گوڑ، امبلہ سائی ناتھ، ونکٹ پور سائی ناتھ، جملوڑ وری،سنگولہ پوتنا، وارگنٹی پنڈاری، پی چندرکانت، گوسلاراجیو، ٹی گوویند، انگولہ یوگیش،سارتی رامکی اور وارگنٹی وجے کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت153,506,427,424,149 مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا  ہے ۔ واضح رہے کہ مدہول میں اب تک پولیس کی کاروائی میں33افراد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا جس میں مسلم افراد 11اور اکثر یتی طبقہ کے22افراد ہیں۔ یاد رہے کہ پولیس نے فرقہ وارانہ فساد میں مدہول سرپنچ بی انیل کو بھی عدالتی تحویل میں دیا گیا جمعہ کے دن پیش آئے واقع کے بعد آج مکمل بازار کھولا دیکھا گیا اسطرح آج لوگوں نے چین کی سانس لی مدہول میں دفعہ 144نافذ ہے اور پولیس کا معقول بند وبست ہے۔

TOPPOPULARRECENT