Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں ڈکیتی کے چار واقعات

مدہول میں ڈکیتی کے چار واقعات

مد ہول /9 ستمبر ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) مد ہول میں کل رات دیر گئے ڈکیتی کے چار واقعات پیش آئے سرکل انسپکٹر مسٹر گنپت جا دھو نے بتایا کہ قصاب گلی مدہول  میں جناب عبدالطیف کے مکان میں ڈھائی تولے سو نا ، تیس تو لے چا ندی ، دس ہزار روپئے نقد کے علاوہ بر ہمن گلی میںسا ڑھے تین تولے سونا 21 تولے چا ندی دس ہزار روپئے نقد سرقہ کئے گئے اس کے علاوہ دو مکانات کے قفل شکنی کی گئی لیکن ان دو مکانات میں چوروں کے ہا تھ کچھ نہیں لگا اس طرح کل ڈکیتی کے چار واقعات پیش آ ئے چوروں نے قفل کو کٹر سے توڑا جس پر عوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے سرکل انسپکٹر مد ہول نے بتا یا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کر تے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT