Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

مدہول میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

مدہول /17 ا گسٹ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ریاستی حکو مت کی جا نب سے گراما جو تی پروگرام دیہاتوں کی ترقی کیلئے سود مند ثا بت ہوگا اس بات کا اظہار مسٹر سمپت کمار ولیج پلا ننگ آفیسر گراما جوتی نے گراما جو تی پروگرام سے خطاب کر تے ہو ئے کہامد ہول گرام پنچایت سے مسٹر سمپت کمار ، مسٹر بی سریدھر ایس آئی مدہول ، اسپیشل آفیسر گراما جوتی ،بی انیل سر پنج مدہول کی قیادت میں گراما جو تی (دیہاتوں کی روشنی )پروگرام کے تحت طلباء کے  ایک ریالی نکالی اور مدہول کے اہم راستوں سے ہو تے ہوئے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے گراما جوتی دیہاتوں کی ترقی کے نعرہ لگا تے ہوئے گرام پنچایت مدہول پہنچ کر ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر مسٹر سمپت کمار اے ای ہا وزنگ و لیج پلا ننگ آٖفیسر مسٹر بی سریدھر ایس آئی اسپیشل آفیسر ، بی انیل سرپنج مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ دیہاتوں کی ترقی کیلئے تلنگانہ حکو مت 8 ہزار 685 گرام پنچا یتوں کو ترقی سے ہمکنار کر نے کیلئے گراما جو تی پروگرام منعقد کر رہی ہے اس کا سٹ کیلئے 5375.53 کروڑ روپئے کی رقم ریاستی حکو مت خرچ کرے گی جس میں مرکزی حکو مت کا تعاون بھی ہو گا اس لئے تمام گا ئوں گا ئوں میں کمیٹیوں کی تشکیل عمل  میں لا تے ہوئے ہمارا گائوں ، ہمارا منصوبہ پروگرام کے تحت دیہاتوں کو ترقی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ مدہول گرام پنچایت میں جملہ 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو دس دن تک گلی گلی سروے کرتے ہوئے گرام پنچایت میں رپورٹ دینگے جس کے بعد ترقیاتی کاموں کیلئے حکو مت کو رپورٹ دی جائے گی اس موقع جناب اعجا ز الدین نائب صد ر نشین منڈل پر یشد مدہول  گو پال کرشنا مورتی ، جناب شفیع احمد کا ظمی بل کلکٹر ، ٹی دسرتھ نائب سرپنج مدہول ،شبانہ ایم اے عزیز وارڈ ممبر، سبھاش وارڈ ممبر صدر منڈل مدہول، مقبول احمد وارڈ ممبر ، عارف الدین عرف بابا وارڈ ممبر، جناب خلیل احمد کے علاوہ سرکاری عہدیدار اور سیاسی قائدین اور عوام موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT