Sunday , November 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول کو میونسپل کا درجہ دینے کا مطالبہ

مدہول کو میونسپل کا درجہ دینے کا مطالبہ

مدہول /7 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مدہول کو مو نسپل کا درجہ دلوانے کیلئے مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی کو شاں ہیں جس کیلئے مدہول میں قراردات منظور کروائی گئی اور آج مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی ، مسٹر اندارا کر ن ریڈی وزیر وامکنہ وقانون کے ہمراہ حیدر آباد پہنچ کر کے ٹی راما رائو وزیر پنچایت سے خصوصی ملاقات کر تے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں پر زور مطالبہ کیا کہ مدہول کو مو نسپل کا درجہ دیا جائے تاکہ مدہول شہر ترقی کی راہ پر گا مزن ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ مدہول حلقہ اسمبلی کا صدر مقام ہے یہاں پر آبادی بھی زیادہ ہے بلدیہ عمارت کے لئے اراضی موجود ہے اور دیگر تمام سرکاری دفا تر بھی مستقر پر موجود ہے ایم ایل اے کوارٹرس بھی یہاں پر تعمیرکیا گیا اسی مناسبت سے اگر مو نسپل کا درجہ دیا جاتا ہے تو مدہول کی ترقی یقینی ہو گی اسی تعلق سے مدہول میجر گرام پنچایت کی قرار داد بھی دی گئی اور سرکاری آفیسر اہلیان مدہول کا بھی مطالبہ ہے کہ مدہول کو مو نسپل کا درجہ دیا جائے منسٹر کے ٹی آر نے اس تعلق سے ضلع کلکٹر نرمل پر شناتی اور محکمہ مو نسپل کے اعلی عہدیداروں کو مدہول کو مونسپل بنا نے کے متعلق تفصیلات فراہم کر نے کی ہدایت دی اور اس تعلق سے رپورٹ جلد از جلد روانہ کر نے پر زور دیا۔ اس موقع پر سریندر ریڈی کو آپر یٹو چیر مین مو جود تھے ۔

قرض کے بوجھ سے تنگ آکر
ایک شخص کی خودکشی
مدہول /7 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) آج مدہول میں کولی گلی کا رہنے والا بی شنکر عمر 48 سال کسان نے کنویں میں کو د کر خودکشی کرلی ایس آئی مدہول کے راجو نے بتایا کہ بی شنکر کو ایکڑاراضی ہے جس پر دو لا کھ روپئے قرض حاصل کیا تھا ۔گذشتہ دو سالوں سے مسلسل فصل میں نقصان ہونے کے سبب وہ مقروض ہوگیا تھا اور قرض کے بو جھ سے تنگ آکر محلہ کولی گلی میںموجودکنواں میں کودکر خود کشی کرلی اس تعلق سے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT