Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مدینہ اسکول کے شاندار نتائج

مدینہ اسکول کے شاندار نتائج

محبوب نگر ۔/19مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد رفیع الدین ہیڈ ماسٹر مدینہ ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب اس سال اسکول کا ایس ایس سی کا نتیجہ 85فیصد رہا۔ جملہ 46 طلباء و طالبات شریک امتحان رہے جن میں سے 39طلباء و طالبات کامیاب رہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ گزشتہ کئی برس سے اسکول نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔ اسکول کی طا

محبوب نگر ۔/19مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد رفیع الدین ہیڈ ماسٹر مدینہ ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب اس سال اسکول کا ایس ایس سی کا نتیجہ 85فیصد رہا۔ جملہ 46 طلباء و طالبات شریک امتحان رہے جن میں سے 39طلباء و طالبات کامیاب رہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ گزشتہ کئی برس سے اسکول نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔ اسکول کی طالبہ افراء نازنین بنت ڈاکٹر محمد ظہیر الدین نے نہ صرف اسکول میں اول مقام حاصل کیا بلکہ ضلع کے تمام اردو میڈیم مدارس میں 9.5/10 گریڈ میں بھی اول مقام حاصل کیا۔ ایک اور طالبہ صالحہ تبسم بنت شیخ احمد نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ 10طلباء اے گریڈ، 14طلباء بی گریڈ، 12طلباء بی 2 گریڈاور ایک طالب نے سی گریڈ سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدرجناب محمد قدیر آئینہ پوری اور جنرل سکریٹری سید سجاد احمد ایڈوکیٹ، کرسپانڈنٹ محمد جہانگیر نے طلباء اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ مدینہ ماڈل اسکول مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام ہے۔

TOPPOPULARRECENT