Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مدینہ سے گھر واپسی، گاڑی سے اترتے ہی کمسن ٹکر سے ہلاک

مدینہ سے گھر واپسی، گاڑی سے اترتے ہی کمسن ٹکر سے ہلاک

خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل،سالگرہ کے دن ہی حادثہ ،والدین پر غم کا پہاڑ

خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل،سالگرہ کے دن ہی حادثہ ،والدین پر غم کا پہاڑ

شمس آباد 4 اپریل (شمس آباد (سیاست نیوز )شمس آباد کے علاقہ قاضی گلی میں کار کی ٹکر سے 3 سالہ معصوم لڑکا فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب جناب سید رضی الدین قادری ساکن قاضی گلی شمس آباد جو مدینہ میں ملازم ہیں آج صبح وہ مدینہ سے اہلیہ اور بچے کے ساتھ حیدرآباد آئے۔ گھر کے قریب آنے کے بعد رضی اور ان کی اہلیہ کار سے اترے اور ساتھ بچہ بھی اترا اور کار کے سامنے ٹہر گیا اسی دوران کار ڈرائیور گاڑی کو آگے لینے کی مبینہ کوشش کی جس میں کمسن سید دانش احمد قادری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔تین سالہ معصوم کی آج تیسری سالگرہ بھی تھی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ سید دانش احمد قادری کی نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں مقر رہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848641589 پر ربط کریں۔ سید دانش احمد قادری کی دادی وارڈ نمبر IIّْ ایم پی ٹی سی امیدوار بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT