Tuesday , December 18 2018

مدینہ مسجد محبوب نگر میں آج جلسہ میلاد میلاد النبیﷺ

محبوب نگر 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معتمد نشر و اشاعت مجلس انتظامی مدینہ مسجد کی اطلاع کے بموجب مجلس انتظامی مدینہ مسجد کے زیر اہتمام مدینہ مسجد میں جلسہ میلاد ؐ25 جنوری اتوار بعد نماز عشاء منعقد کیا جارہا ہے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے شب ادا کی جائے گی ۔ جلسہ کی صدارت جناب عوض بن احمد باہیال صدر مجلس انتظامی مدینہ مسجد کریں گے ۔ جلسہ کی نگرانی الحاج سید سلطان معتمد مجلس انتظام مدینہ مسجد کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید مشتاق احمد خطیب و امام مدینہ مسجد کی قرائت کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت پاکؐ جناب سید کلیم اللہ حسینی Gold Medlistجناب محمد مصباح الدین اشرفی ،جناب حبیب سالم الحبشی ، جناب شیخ سعد بن ناصر باہیال پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مولانا الحاج ابوحمد موسی بن عبدالجلیل باحجاج الجاج یو اے ای مخاطب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT