مدینہ منورہ میں جنت البقیع کی توسیع

مدینہ منورہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ میں بڑے پیمانے پر شروع کردہ توسیع پراجیکٹ کے تحت تاریخی قبرستان ’’جنت البقیع‘‘ کی بھی توسیع کی جارہی ہے۔ خادم حرمین شریفین کے صدارتی دفتر کے عہدیدار نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع میں جنت البقیع کے رقبہ میں 300,000 (تین لاکھ) مربع میٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منص

مدینہ منورہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ میں بڑے پیمانے پر شروع کردہ توسیع پراجیکٹ کے تحت تاریخی قبرستان ’’جنت البقیع‘‘ کی بھی توسیع کی جارہی ہے۔ خادم حرمین شریفین کے صدارتی دفتر کے عہدیدار نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع میں جنت البقیع کے رقبہ میں 300,000 (تین لاکھ) مربع میٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر قبرستان کی بھی توسیع عمل میں آئے گی جس میں مزید 42,000 قبور کی گنجائش پیدا ہوگی۔ شاہ فیصل روڈ سے متوازی حصہ کو قبرستان کیلئے استعمال کیا جائے گا جس کے لئے مشرقی جانب سے فرمس اور عمارتوں کو حاصل کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں ایک سرکاری عمارت کو بھی منہدم کیا جائے گا۔ مسجد نبویؐ کی توسیع کا پراجیکٹ مستقبل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ آنے والے برسوں میں مدینہ منورہ کو پہونچنے والے عازمین حج و عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اس توسیع سے تمام عازمین کو مسجد میں داخل ہونے میں آسانی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT