Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / مدینہ منورہ میں 5013 غیرقانونی ورکرس گرفتار

مدینہ منورہ میں 5013 غیرقانونی ورکرس گرفتار

مدینہ منورہ ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران سعودی عہدیداروں نے مختلف مقامات پر دھاوے منظم کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں 5013 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق صرف مدینہ منورہ میں ہی غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد 5013 بتائی گئی ہے۔ تبوک اور جدہ میں واقع مارکیٹس، شاپنگ مالس اور پولیس چیک پوائنٹس پر بھی دھاوے کئے گے۔ دریں اثناء مدینہ منورہ پولیس سربراہ میجر جنرل عبدالہادی الشہرانی نے بتایا کہ تمام تارکین وطن لیبر اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن میں اقامہ کے بغیر کام کرنا، ایسے کام کرنا جن کا اقامہ میں ذکر ہیں، مختلف آجروں کیلئے کام کرنا، بھگوڑے ورکرس اور عام مقامات پر غیرقانونی طور پر ٹھیلہ بنڈی لگانا شامل ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل مکہ پولیس میجر جنرل عبدالعزیز السولی نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرتے ہوئے ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیج دینا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT