Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / مدینہ میں ’شہر عازمین حج و عمرہ‘ کا سنگ بنیاد

مدینہ میں ’شہر عازمین حج و عمرہ‘ کا سنگ بنیاد

مدینہ منورہ ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امیر مدینہ اور چیرمین مدینہ ڈیولپمنٹ کمیشن شہزادہ فیصل بن سلمان نے شاہ عبداللہ سٹی برائے عازمین حج و عمرہ کا یہاں منگل کو سنگ بنیاد رکھا ہے، جو ایک دار ال حجرہ کمپنی کا پراجکٹ ہے۔ اس موقع پر وزیر اقتصادیات ڈاکٹر ابراہیم الساف اور وزیر امور حج ڈاکٹر بندر الحجار موجود تھے۔ یہ کمپنی وزارت فینانس ک

مدینہ منورہ ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امیر مدینہ اور چیرمین مدینہ ڈیولپمنٹ کمیشن شہزادہ فیصل بن سلمان نے شاہ عبداللہ سٹی برائے عازمین حج و عمرہ کا یہاں منگل کو سنگ بنیاد رکھا ہے، جو ایک دار ال حجرہ کمپنی کا پراجکٹ ہے۔ اس موقع پر وزیر اقتصادیات ڈاکٹر ابراہیم الساف اور وزیر امور حج ڈاکٹر بندر الحجار موجود تھے۔ یہ کمپنی وزارت فینانس کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے اور اس وزارت نے کہا کہ یہ مدینہ کی ترقی کیلئے مجوزہ پراجکٹوں میں سے ہے اور ان سہولیات کی تلافی بھی ہے جو مسجد نبوی صلعم اور اس کے اطراف و اکناف کی بڑے پیمانے پر توسیع کیلئے وہاں سے ہٹائی گئی ہیں، تاکہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی ؐ کو آنے والوں کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکے۔ یہ پراجکٹ مسجد نبویؐ سے تین کیلومیٹر جنوب مغرب، میقات سے تقریبا3 کیلومیٹر اور مسجد قبا سے 900 میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس پراجکٹ میں تقریباً 100 انتظامی اور رہائشی ٹاورس شامل ہیں جہاں زائد از 120,000 مہمانوں کیلئے 40,000 کمروں کی گنجائش ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT