Friday , February 23 2018
Home / Top Stories / مدینہ میں 2.5 شدت کا زلزلہ ، کچھ نقصان نہیں

مدینہ میں 2.5 شدت کا زلزلہ ، کچھ نقصان نہیں

مدینہ (سعودی عرب) ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقدس شہر مدینہ منورہ میں منگل کی رات 2.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، سعودی جیولوجیکل سوسائٹی کے انجینئر ہانی زہران نے عرب نیوز کو یہ بات بتائی۔ شہری حکام نے تصدیق کی کہ اس زلزلہ سے کوئی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا مبداء مدینہ کے 14 کیلو میٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 7 کیلو میٹر کی گہرائی میں رہا۔ مدینہ میں سیول ڈیفنس کے ترجمان کرنل خالد الجوہانی نے کہا کہ انہیں مدینہ کے مغرب میں واقع ٹاؤن شپ سے لگ بھگ 3 بجے سہ پہر فون کال موصول ہوئے کہ وہاں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایک اور سرکاری عہدیدار طارق اباالخیل نے کہا کہ یہ زلزلہ کمزور اور غیرمہلک رہا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سلطنت میں اس طرح کے ہلکے جھٹکے اکثر پیش آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT