Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مدینہ ڈگری و پی جی ویمن کالج کی گریجویشن تقریب

مدینہ ڈگری و پی جی ویمن کالج کی گریجویشن تقریب

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے بموجب 9 ستمبر کو 4 بجے دن مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میں مدینہ ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن کے زیر اہتمام گریجویشن تقریب منعقد ہوگی ۔ پروفیسر ایم منظور حسین ڈائرکٹر اڈمیشن جے این ٹی یو ایچ نے شرکت کی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ پروفیسر منظور حسین ڈگری یافتگان کو عہد دلائیں گے اور ڈگریاں پیش کریں گے ۔ جناب احمد راشد شیروانی ماہر تعلیم نئی دہلی کانوکیشن میں خطبہ پیش کریں گے ۔ محترمہ شیروانی رکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت دہلی بھی شرکت کریں گی۔ پروفیسر احمد اللہ خاں موظف ڈین فیکلٹی آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی جلسہ کی صدارت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT