Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / مذاکرات کا احیاء ہندوستان پر منحصر: نواز شریف

مذاکرات کا احیاء ہندوستان پر منحصر: نواز شریف

کٹھمنڈو ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہند وپاک کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کیلئے ضروری قدم آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہندوستان پر ڈال دینے کی کوشش کی جبکہ سارک چوٹی اجلاس کے موقع پر باہمی گفت و شنید کے قوی آثار پائے جاتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یہاں اپنی آمد پر کہا کہ بات چیت کی منسوخی نئی دہلی کا یکطرفہ فیصلہ ر

کٹھمنڈو ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہند وپاک کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کیلئے ضروری قدم آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہندوستان پر ڈال دینے کی کوشش کی جبکہ سارک چوٹی اجلاس کے موقع پر باہمی گفت و شنید کے قوی آثار پائے جاتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یہاں اپنی آمد پر کہا کہ بات چیت کی منسوخی نئی دہلی کا یکطرفہ فیصلہ رہا ہے اور اب یہ چیز ہندوستان پر منحصر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا احیاء کیا جائے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے امکان کے تعلق سے پوچھنے پر نواز شریف نے کہا کہ یہ سوال ان کے ہندوستانی ہم منصب سے کیا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ معتمد خارجہ سطح کی بات چیت ہندوستان نے منسوخ کی تھی۔ 8 قومی علاقائی تنظیم کے چوٹی اجلاس کے موقع پر یہاں سفارتی ذرائع نے کہا کہ ایسا امکان نہیں کہ نواز شریف اور وزیراعظم نریندر مودی ملاقات نہیں کر پائیں گے کیونکہ وہ یکساں کانفرنس میں ہوں گے اور جمعرات کو مل کر ضیافت شرکت کریں گے ۔ نمایاں بات یہ ہے کہ مودی کے سرکاری پروگرام میں نواز شریف کے ساتھ کوئی طئے شدہ ملاقات کا تذکرہ نہیں اور صرف دیگر سارک سربراہان حکومت کے ساتھ ان کے اجلاسوں کی تفصیلات دی گئی ہیں، جن میں افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ کے صدور کے ساتھ بنگلہ دیش اور بھوٹان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔ ہندوستانی عہدیداروں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ آیا مودی اور شریف کے درمیان کوئی میٹنگ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT