Tuesday , December 11 2018

مذاکرات کو جاسوسی سے محفوظ بنانے ایران کا مطالبہ

تہران ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے نیوکلیئر مذاکرات کے مقامات پر مشتبہ جاسوس کی اطلاعات منظرعام پر آنے کے بعد حکومت آسٹیریا سے آج کہا کہ ان مذاکرات کی سائبر سیکورٹی کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ سوئزرلینڈ اور آسٹیریا کے حکام نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان ہوٹلوں میں جہاں ایران کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات جاری ہیں ، مبینہ ج

تہران ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے نیوکلیئر مذاکرات کے مقامات پر مشتبہ جاسوس کی اطلاعات منظرعام پر آنے کے بعد حکومت آسٹیریا سے آج کہا کہ ان مذاکرات کی سائبر سیکورٹی کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ سوئزرلینڈ اور آسٹیریا کے حکام نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان ہوٹلوں میں جہاں ایران کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات جاری ہیں ، مبینہ جاسوسی کے الزامات کی علحدہ تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ آئی ٹی ماہرین نے اس جاسوسی کیلئے اسرائیل کو مورد الزام ٹہرایا ہے لیکن اسرائیلی نائب وزیراعظم زپی ہوٹولی نے کہا کہ ان واقعات میں اسرائیلی خفیہ سرویس ملوث نہیں ہے ۔ ویانا اور برنس میں ایرانی سفارتخانوں نے دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ جاسوسی کی تحقیقات کے نتائج سے مطلع کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT