Monday , January 22 2018
Home / پاکستان / مذاکرات کیلئے ہندوستان پہل کرے : پاکستان

مذاکرات کیلئے ہندوستان پہل کرے : پاکستان

اسلام آباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہیکہ وہ ہندوستان سے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش نہیں کرے گا کیونکہ معتمد خارجہ سطح کی بات چیت کو ہندوستان نے یکطرفہ طور پر منسوخ کیا ہے۔ وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے امورخارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ ہندوستان نے یہ مذاکرات منسوخ کئے ہیں چنانچہ اب دوبارہ شروعات کیلئے پاکستان سے

اسلام آباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہیکہ وہ ہندوستان سے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش نہیں کرے گا کیونکہ معتمد خارجہ سطح کی بات چیت کو ہندوستان نے یکطرفہ طور پر منسوخ کیا ہے۔ وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے امورخارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ ہندوستان نے یہ مذاکرات منسوخ کئے ہیں چنانچہ اب دوبارہ شروعات کیلئے پاکستان سے ربط قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ دونوں ممالک کے معتمدین خارجہ کی اگست میں ملاقات کو ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر متعینہ ہند کی علحدگی پسند کشمیری قائدین سے ملاقات پر بطور احتجاج منسوخ کردیا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس طرح کے سخت موقف کی بناء باہمی مذاکرات کے احیاء کا امکان نظر نہیں آتا، فاطمی نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ کٹر حریف ہندوستان کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ سرحدی کشیدگی کا ہندوستان میں ہوئے ریاستی انتخابات سے راست تعلق ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جیسے ہی ریاستی انتخابات منعقد ہوجائیں گے، سرحدی صورتحال بھی معمول پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط کا خواہاں ہے لیکن یہ روابط مشکل حالات سے گذر رہے ہیں، جس کی وجہ سے فوری بہتری کا امکان نظر نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT