Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مذہبی جذبات کو بھڑکانے پر قومی الکٹرانک میڈیا کے خلاف شکایت

مذہبی جذبات کو بھڑکانے پر قومی الکٹرانک میڈیا کے خلاف شکایت

مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین کا احتجاج ، مسلمانوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین کا احتجاج ، مسلمانوں کو چوکس رہنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین ڈاکٹر قائم خاں صدر مجلس بچاؤ تحریک اور جناب امجد اللہ خاں خالد سابق کارپوریٹر نے تحریک کے کارکنوں کے ہمراہ آج دبیر پورہ پولیس اسٹیشن پہونچکر ایک شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا کہ فرانس میں چارلی ہیبدو میگزین نے حضور اکرمؐ کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس کو قومی الکٹرانک میڈیا زی نیوز ، آج تک نیوز ، اے بی پی نیوز پر بار بار دکھا کر مبینہ طور پر مذہب اسلام اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں ۔ فرانس میں ہونے والے اس واقعہ کی ساری دنیا مذمت کررہی ہے تو دوسری طرف ہندوستانی میڈیا اس کو بڑھا چڑھا کر دکھاتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر قائم خاں اور مسٹر امجد اللہ خاں خالد نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان الکٹرانک میڈیا کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی جائے ۔ انسپکٹر پولیس دبیر پورہ مسٹر متیا نے مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین سے شکایت حاصل کی اور کہا کہ ان شکایت کو اعلی سطح حکام تک پہونچا دیا جائے گا ۔ ان قائدین نے قومی میڈیا کی جانب سے بار بار دکھائے جانے والے مناظر کی ایک سی ڈی بھی پولیس انسپکٹر کے حوالے کی ۔ مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین ڈاکٹر قائم خاں اور امجد اللہ خاں خالد نے صحافت کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج مخالف اسلام کی جانب سے ساری دنیا میں مختلف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ مسلمانوں کو ان سازشوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ ان قائدین نے اسلام دشمن طاقتوں کو انتباہ دیا کہ اگر فوری طور پر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجلس بچاؤ تحریک کسی بھی احتجاج سے گریز نہیں کرے گی اور سرکارؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT