Monday , May 21 2018
Home / مذہبی صفحہ / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

تنظیم بنت حرم کا جلسہ
تحفظ شریعت مہم
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر تنظیم بنت حرم کی مہم کا جلسہ گھر گھر دستک دو شرعی قوانین اپناؤں ، دنیا اور آخرت سنواروں ، بمکان مرزا رحیم بیگ /16 نومبر اتویلی گاؤں نزد میڑچل ، دیوان شادی خانہ ، بروز جمعرات کو صبح 11 تا 2 بجے دن زیرنگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرأت پاک سے ہوگا ۔محترمہ سیدہ میمونہ حمد باری تعالیٰ ، محترمہ فضل النساء نعت شریف پیش کریں گی ۔ سیدہ عقیلہ خاموشی (نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) محترمہ رحمت النساء فاروقی ، محترمہ شاکرہ کوثر مخاطب کریں گی ۔

استقبالِ ماہ ربیع الاول و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (پریس نوٹ) بزم حسان کے زیراہتمام جلسہ یاد حضرت عبدالعلی قادری نقشبندی استقبال ماہ ربیع الاول و نعتیہ مشاعرہ جمعہ /17 نومبر کو 7 بجے شام بہاء الدین نقشبندی قادری فاروق کی قیامگاہ نزد مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری نگرانی کریں گے ۔ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی ، مولانا خواجہ شریف ، مولانا سید مصطفی علی سعید ، سید یوسف روش ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، سردار سلیم ، سید سمیع اللہ حسینی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی اور جنید حسینی جنید مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ محمد عبدالقیوم صدیقی ، محمد ثناء اللہ انصاری وصفی ، سہیل عظیم ، ڈاکٹر معین افروز ، ظفر فاروقی ، محمد شبیر علی خاں ، جہانگیر قیاس ، تشکیل انور رزاقی اور میر عظمت علی عظمت کلام سنائیں گے ۔ مولانا محمد ضیاء عرفان قادری حسامی مہمان مقرر ہوں گے ۔ گلوکار ظہیر الدین بابر ، حضرت عبدالعلی صدیقی کی حمد اور گلوکار خان اطہر نعت شریف پیش کریں گے ۔

جلسہ حسن قرأت بضمن مصباح القراء مولانا محمد عبداللہ قریشی الازہریؒ
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) حافظ و قاری شیخ معین آمری قادری کنوینر قرأت کے بموجب خانقاہ آمریہ کے زیراہتمام بضمن سالانہ فاتحہ مصباح القراء مولانا حافظ و قاری محمد عبداللہ قریشی الازہریؒ سابق خطیب مکہ مسجد ’’ جلسہ حسن قرأت و سالانہ فاتحہ ‘‘ /18 نومبر کو بعد نماز عشاء جامع مسجد بالا حصار ، قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید محمد حمیدالدین شرفی قادری و ڈائرکٹر آئی ہرک کریں گے اور خطاب کریں گے ۔ نگرانی مولانا شیخ عبدالرحیم شاہ آمری قادری چشتی کریں گے ۔ جبکہ صدارت مولانا حافظ محمد رضوان قریشی (خطیب مکہ مسجد) کی ہوگی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ، ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمۃ العلوم ، گولکنڈہ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نظامی ، ڈاکٹر مفتی محمد عبدالواسع احمد صوفی شرکت کریں گے ۔ قراء کرام میں قاری غلام احمد نیازی ، حافظ و قاری محمد مسیح الدین غوری ، حافظ و قاری ملک محمد اسماعیل ، حافظ و قاری محمد ابرار احمد ، قاری انیس احمد قادری ، حافظ و قاری سید زین العابدین ملتانی ، حافظ محمد خان قادری ارشد حبیبی ، حافظ و قاری محمد عبدالنور قادری ملتانی ، قاری سید نور محمد شاہ قادری ، حافظ سید معز الدین ، حافظ و قاری محمد سرفراز احمد ملتانی ، حافظ محمد ابراہیم ، خوش الحان آواز میں قرأت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔ نظامت قاری غلام محمد آمری کی ہوگی ۔

اقبال ماہ میلاد النبی ﷺ
و حضرت امام ربانی کانفرنس
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام اجلاس عام بعنوان ’’استقبال ماہ میلاد النبی ﷺ و حضرت امام ربانی کانفرنس ‘‘ /16 نومبر بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد ابوالحسنات جہاں نما میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی زیرسرپرستی منعقد ہے ۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی نگرانی کریں گے ۔ مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی اور مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری بانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے خطابات ہوں گے ۔

مسجد قادریہ میں آج جلسہ تعزیت
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جامع مسجد قادریہ (فرسٹ لانسر) میں بروز جمعرات /16 نومبر نماز مغرب تا عشاء جلسہ تعزیت مولانا قاضی سید عارف علی قادری ملتانیؒ زیرنگرانی مولانا محمد عبدالقدیر نقشبندی ، زیرصدارت مولانا خواجہ شریف مقرر ہے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید صدیقی ، مولانا قاضی میر قادر علی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا قاضی محمد عابد حسین ، مولانا سید رؤف علی قادری ملتانی ، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری ، مولانا محمد محی الدین قادری محمودی ، مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، مولانا ڈاکٹر محمد سراج اللہ خاں کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا حافظ و قاری غلام صمدانی کی قرأت ، مولانا حافظ و قاری سید مدثر احمد قادری نقشبندی ملتانی کی نعت ہوگی

 

 

انجمن ریختہ گویان کا جلسہ تعزیت
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام ڈاکٹر حمیرا جلیلی ، محترمہ عاصمہ خلیل اور جناب یوسف علی خاں شمس آباد کے سانحہ ارتحال پر جلسہ تعزیت /17 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ نگرانی پروفیسر اشرف رفیع کریں گی ۔ مرحومین کے افراد خاندان ، احباب و بہی خواہاں مرحومین کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ دار حضرات مخاطب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT