Thursday , May 24 2018
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /21 فبروری (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں درس قرآن بمکان عبدالرب صاحب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقدہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں مطالعہ اسلام بروز جمعرات بعد نماز مغرب خالد منزل نزد مسجد ابو بکر صدیق الحسنات کالونی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ سن سٹی مسجد عالمگیر میں درس قرآن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ مولانا فہیم الدین بیدر خطاب کریں گے ۔

عرس مبارک
٭٭ سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی کے بموجب 5 اور 6 جمادی الثانی بروز جمعرات اور جمعہ آستانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ امراللہ شاہؒ مغل پورہ میں عرس مبارک حضرت سید شاہ غلام ابو تراب رضوی المعروف سید امر اللہ شاہ ثانیؒ مقرر ہے ۔ /5 جمادی الثانی کو بعد نماز عصر تا مغرب تلاوت قرآن مجید بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف رسم صندل مالی و چادر گل جبکہ 6 جمادی الثانی بروز جمعہ کو بعد نماز عشاء روشنی چراغاں مبارک ماہانہ فاتحہ حضور غریب نوازؒ چادر گل و محفل سماع مقرر ہے ۔ تمام مراسم عرس مبارک حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی سجادہ نشین انجام دیں گے ۔

دینی امتحانات کا جلسہ تقسیم انعامات و اسناد
حیدرآباد ۔ /21 فبروری (پریس نوٹ) ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی فلک نما و انجمن ترقی اردو شاخ فاروق نگر کے زیراہتمام فلک نما کے اطراف و اکناف کے مدارس کے طلباء و طالبات کیلئے دینی و دنیوی نصاب پر مشتمل تحریری امتحان کے نتائج کے سلسلہ میں پہلا جلسہ تقسیم اسناد و انعامات /23 فبروری بروز جمعہ صبح 10 بجے مدرسہ انوار ہاشمیہ فاروق نگر پر منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت صاحبزادہ میر وقار الدین علی خاں کریں گے ۔ محمد مسعود فضلی صاحب ، م ق سلیم صاحب ، صاحبزادہ تجمل اظہر ، ڈاکٹر جہانگیر احساس ، جناب اسد خان ، حافظ آصف عرفان قادری ، عبدالمجید نور ، صاحبزادہ میر ظہیرالدین علی خاں کے خطابات ہوں گے ۔

حضرت فاطمہؓ ہر دور کی خواتین کیلئے ایک مثال ہے ، ڈاکٹر عاصم ریشماں
حیدرآباد ۔ /21 فبروری (راست) آج کے دور کی تمام خواتین کو حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔ حضور پاک علیہ الصلوۃ و السلام نے آپ ؓ کو جنت کی عورتوں کا سردار قرار دیا ۔ ایمان لانے والی تمام عورتوں کا سردار قرار دیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عاصم ریشماں معلمہ تلنگانہ تنظیم فروغ لسانیات کے اجتماع برائے خواتین سے کیا ۔ ڈاکٹر عاصم ریشماں نے کہا کہ حضرت فاطمہؓ نے بحیثیت بیوی ہر موقع پر اپنے شوہر نامدار کا ساتھ دیا ۔ حضرت بی بی فاطمہؓ کی شخصیت ہر دور کی خواتین اسلام کے لئے ایک مثال ہے ،ان کی پردے کی پابندی ،ان کی حق گوئی ، ان کی عبادت گزاری اور ان کی خدمت گزاری تمام خواتین کے لئے ایک مثال ہے ۔ حضرت فاطمہؓ ایک ایسا خوشبودار پھول تھیں جس کے مرجھانے کے باوجود اس کی خوشبو سے اب تک میرا دماغ معطر ہے ۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 22 فروری بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ حافظ محمد ندیم کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔۔

 

تحفظ شریعت پر تنظیم بنت حرم کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر تنظیم بنت حرم کی مہم کا جلسہ گھر گھر دستک دو شرعی قوانین اپناؤ دنیا اور آخرت سنوارو 22 فروری کو 2 تا 4 بجے دن احاطہ درگاہ یوسفینؒ زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ فضل النساء حمد باری تعالیٰ محترمہ سیدہ میمونہ نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ شاکرہ کوثر رکن عاملہ تنظیم بنت حرم مخاطب کریں گی ۔ محترمہ سیدہ زینت سلطانہ ، محترمہ پروین ، محترمہ سیدہ آسیہ بیگم جلسہ کے انعقاد میں حصہ لے رہی ہیں ۔۔

 

وقف کے تحفظ اور طریقہ کار پر اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ تحفظ وقف ایکشن کمیٹی کا جلسہ عام زیر نگرانی مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری زیر صدارت مولانا حکیم سید شاہ خیر الدین صوفی 23 فروری بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ جس میں جہد کار وقف جناب نعیم اللہ شریف ، جناب صادق حسین ، جناب عبدالستار ، جناب مولانا صوفی شاہ محمد محامد علی اور محترمہ نسیمہ بیگم اور دیگر اصحاب خطاب کریں گے ۔ مسائل وقف کے تحفظ اور طریقہ کار پر گفتگو ہوگی ۔ نظامت جناب صوفی محمد عقیل احمد شاہ ولی اللہی کریں گے ۔۔

 

حفظان صحت کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : مغل پورہ اسپورٹس کامپلکس میں روزانہ صبح 6-30 تا 8-30 بجے حفظان صحت کی کلاسیس جاری ہیں ۔ جس میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ ، احتیاطی تدابیر ، جسمانی نظام ، غذاؤں کا استعمال وغیرہ سے واقف کروایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف بیماریوں جسے ہائپر ٹنشن ، امراض قلب ، تھائی رائیڈ ، جوڑوں کا درد ، گردن درد ، موٹاپہ ، بواسیر ، قبض ، شوگر ، بی پی وغیرہ کے لیے فائدہ مند ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9963142863 پر ربط کریں ۔۔

 

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : انجمن انوار قادریہ رضویہ کے زیر اہتمام ماہانہ فاتحہ مولانا عبید المصطفی ڈاکٹر الشاہ محمد بشیر احمد قادری رضوی 22 فروری نوری کدہ ، احمد نگر روبرو آستانہ بادپائی شریف فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل قل شریف و تبدیلی غلاف مبارک بعد نماز عشاء درس حدیث و معارف تصوف کا بیان ہوگا ۔ نیز محفل نعت و منقبت میں ثنا خواں حضرات شرکت کریں گے ۔۔

 

تجوید و قرات کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام روزانہ مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج میں قرات و تجوید کی تعلیم زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی دی جاتی ہے ۔ حافظ محمد احمد نقشبندی قرات کی عملی مشق کروا رہے ہیں ۔ حافظ باسط خاں نے نوجوانوں سے بالخصوص کمسن طلباء وطالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

 

جلسہ یاد بانی جامعہ نظامیہ
حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن 22 فروری 3 بجے دن بمقام اردو کاٹیج امجد الدولہ باغ مصری گنج میں جلسہ یاد بانی جامعہ نظامیہ مولانا انوار اللہ فاروقی ؒ ، حمدیہ اور نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جناب ناظم علی نظامت کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : شاہ محمد عمر چشتی کے بموجب شاہ محمد عتیق عاشق خواجہ ثانی نعیمی چشتی القادریؒ کا عرس شریف 5 جمادی الثانی کو درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہؒ مقرر ہے ۔ 5 جمادی الثانی غسل مبارک صندل مالی جلسہ فیضان اولیاء طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ 6 جمادی الثانی برآمد صندل بمکان شیخ فضل چشتی قادری ہوگا ۔ بعد عشاء رسم صندل مالی عمل میں آئے گی ۔ 7 جمادی الثانی چراغاں بعد عشاء محفل سماع منعقد ہوگا ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 22 فروری کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT