Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 18 فروری بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

اصلاحی مجلس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : حافظ عبدالرحمن پٹیل کے بموجب 18 فروری کو بعد نماز عشاء مدرسہ سبیل الفلاح وادی ابرار چندرائن گٹہ رنگ روڈ بنڈلہ گوڑہ میں مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری کی سرپرستی و نگرانی میں ماہانہ اصلاحی مجلس مقرر ہے ۔ مولانا امیر اللہ خاں کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ بیان کے بعد ذکر اللہ اور دعا کا اہتمام ہوگا ۔۔

تہنیتی تقریب و ’ سفر حرمین شریفین
کے تاثرات ‘ پر خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( فیکس ) : بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں 18 فروری کو بعد نماز مغرب تہنیتی تقریب و خطاب عام مقرر ہے ۔ نگرانی پروفیسر ایم اے رحمن کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد محبوب فرید بعنوان ’ سفر حرمین شریفین کے تاثرات ‘ خطاب کریں گے ۔ جلسہ کی نظامت جناب مومن خاں شوق کریں گے ۔۔

جشن فیضان اولیاء نقشبند
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جشن فیضان اولیاء نقشبند حضرت خواجہ امیر کلاں ، حضرت پیر سید محمد بخاری شاہ نقشبندی قادری اور حضرت پیر سید خلیل اللہ شاہ مجددی زیر صدارت حافظ پیر غلام احمد قریشی 8 جمادی الاول کو بعد نماز عشاء قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔۔

 

تنظیم بنت حرم کا جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کا جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین و طالبات 18 فروری کو صبح 10-30 تا 3 بجے دن مدرسہ للبنات الحرم اندرون مکہ مسجد چارمینار زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ طالبات مدرسہ للبنات الحرم حمد باری تعالی و نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ للبنات الحرم ، معلمہ سیدہ زینت سلطانہ ، معلمہ سیدہ میمونہ ، عالمہ شاکرہ کوثر ، یاسمین سلطانہ خواتین و طالبات کو مخاطب کریں گی ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : مریم منزل پرانی حویلی میں 18 فروری کو 7-30 بجے شام مجلس عزاء سے مولانا سید علی آقا باقری بیان کریں گے ۔۔
٭٭    علی نگر املی بن میں 18 فروری کو 8 بجے شب مجلس عزاء مقرر ہے ۔۔

ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : سکریٹری جامعہ دارالسلام عمر آباد مولانا کاکا سعید احمد عمری حیدرآباد آمد کے پیش نظر جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد شاخ حیدرآباد کی جانب سے ایک تذکیری اجلاس 20 فروری کو بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ منعقد ہے ۔ صدارت مولانا کاکا سعید احمد عمری کریں گے ۔ مولانا کاکا انیس احمد عمری نائب سکریٹری جامعہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9014341265 ۔ 9347226406 پر ربط کریں ۔۔

 

نوجوانوں میں دینی شعور پیدا کرنے کا مشورہ
جماعت اسلامی کا اجتماع ، مولانا عبدالصمد عمری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے کلام پاک میں ارشاد فرماتا ہے ۔ اے ایمان والو تم اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ اور تم شیطان کی تابعداری نہ کرو شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں میں دینی شعور پیدا کیا جائے اور انہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات سے واقف کروایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار عبدالصمد عمری نے جماعت اسلامی ہند چارمینار چھتہ بازار کے اجتماع میں کیا جو جماعت اسلامی ہند کے اسلامک سنٹر چھتہ بازار میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کو سختی کے ساتھ نمازوں کا اہتمام پانچ وقت کرنے کی ہدایت دیں اور اس کے ساتھ سیرت النبیؐ اور سیرت صحابہؓ سے بھی انہیں واقف کروائیں ۔ اولاد کی تربیت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ اسلام سالگرہ منانے اور شادی کی سالگرہ منانے سے منع کرتا ہے ۔ مفتی شوکت علی قاسمی نے سورۃ لنور کی تفسیر بتلاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو خواہشات کی تکمیل کے لیے نکاح کو قائم کیا ۔ بدکاری سے بچنے کی سختی کے ساتھ تاکید کی ۔ آخر میں قاسم عبدالحفیظ کے اختتامی کلمات اور دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

 

مجلس علمیہ کے ارکان عاملہ کا آج اجلاس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا محمد عبدالقوی نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کی اطلاع کے بموجب مجلس علمیہ کے ارکان عاملہ کا اجلاس 18 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اکبری ، اکبر باغ میں بصدارت مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ منعقد ہے ۔۔

آج ’ یوم صلاحیت پیداوار ‘
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : ریجنل ڈائرکٹر ، نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل ( این پی سی ) ، مرکزی وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت 12 اور 18 فروری کے دوران پروڈکٹیویٹی ویک منا رہی ہے ۔ ’ اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور قابل بقا ترقی کے لیے تجارت کرنے کی آسانی ‘ کے موضوع پر اس پروگرام کو رکھا گیا ۔ این پی سی 18 فروری کو سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل اسٹڈیز ، امیر پیٹ میں 4 بجے شام سے ’ یوم صلاحیت پیداوار ‘ منارہی ہے ۔ اس ایوینٹ میں پی ایس یوز ، کارپوریٹ تنظیموں اور طلبہ برادری سے متعدد وفود شرکت کررہے ہیں ۔۔

 

تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 18 فروری کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ آغاز مبلغین کی قرات کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا ’ راہ خدا میں نکلنے کا ثواب ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ خطاب کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

 

آج محفل نعت شہہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 17 فبروری ( راست ) جناب امجد علی خان کی اطلاع کے بموجب بزم انوار نعت کے زیراہتمام 07 جمادی الاول بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز ٹھیک 9:30 بجے شب ہوگا۔ حیدرآباد کے مشہور شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض بز م انوار نعت کے تربیت یافتہ ثناء خوان رسول انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محسن بن عبداللہ قرموشی المعروف سری شاہ محوی نوری ، حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و مرزا کریم بیگ ڈائرکٹر نشاء اسلامک شرکت کریں گے ۔  مزید معلومات 9700478711سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT