Saturday , November 18 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہؒ حیات و خدمات پر قومی سمینار
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : 25 سالہ جشن تاسیس جامعتہ المومنات کے بضمن قومی سمینار بعنوان ’ سراج الفقہاء حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہؒ حیات و خدمات ‘ 7 مئی ہفتہ کو 9-30 بجے دن جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضیٰ پاشاہ کی نگرانی ، مولانا مفتی محمد حسن الدین نقشبندی کی صدارت میں مقرر ہے ۔ اس سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی ، جناب بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ سمینار کا آغاز طالبات جامعتہ المومنات کی قرات ، نعت شریف سے ہوگا ۔ خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی ادا کریں گے ۔ اس سمینار میں ہندوستان کے ممتاز اسکالرس علامہ ڈاکٹر سراج الرحمن فاروقی نقشبندی بعنوان ’حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒ کا عہد علمی و سیاسی تناظر میں ‘ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ’ حضرت امام اعظم ؒ دیگر ائمہ و مجتہدین کی نظر میں ‘ مولانا حسان فاروقی ’ عالم اسلام میں مذہب حنفی کی مقبولیت اور اس کے اسباب ‘ ۔ مولانا حافظ محمد لطیف احمد ’ حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒ کے اساتذہ و شیوخین ‘ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ’ حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒ اور علم حدیث ‘ ۔ مفتیہ ناظمہ عزیز ’ حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒ بحیثیت فقیہ اعظم ‘ ۔ مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ’ حضرت امام اعظم کی مجلس تدوین فقہ ‘ ۔ اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ کلمات تشکر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ادا کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ سید شاہ نور الحق قادری دیں گے ۔ اس موقع پر دو کتابوں کی رسم اجراء بنام ’ منہج فتاویٰ نویسی ‘ مصنفہ مفتیہ ناظمہ عزیز ۔ ’ الجوہر النضید ‘ مولفہ مفتیہ تہمینہ تحسین یہ دونوں کتابیں جو مکتبہ المومنات سے شائع کی جارہی ہیں ۔۔

 

درود شریف کی محفل و سماع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ صوفی ابوالعلائی مصری گنج روبرو مسجد پیارو میاں میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء خاتمہ خواجگان اور درود شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ سجادہ نشین و متولی الحاج محمد زبیر چشتی صوفی ابوالعلائی کی نگرانی میں محفل منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد ذکر الہی و دعا کے بعد نعت شریف کا آغاز ہوگا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح الدین قادری کی قرات ، جناب خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔

محفل ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

 

ایمان کامل کے ذریعہ ہی آخرت میں کامیابی ممکن
مسلم گرلز اسوسی ایشن کے تعارف اسلام کورس سے محترمہ تسنیم احمد کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اللہ تعالیٰ پر ایمان اس کے دین کی بنیاد ہے ۔ اس سے مومن اور کافر کے درمیان فرق کیا جاتا ہے ۔ انسان دنیا میں دوہی طریقے اختیار کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا طریقہ یا پھر شیطان کا طریقہ ۔ ہر وہ راہ جو اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی راہ سے ٹکراتی ہے شیطان کی راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ ڈاکٹر تسنیم احمد نے احمد نگر کے مدرسہ نظیر اسلام تعلیم القرآن میں مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تعارف اسلام کورس کی ابتدائی کلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسان کو اللہ کے آگے جھکانے کی ابتداء ایمان سے کرتا ہے اور اگر انسان اپنے ایمان میں سچا اور مخلص ہے تو اس کی روح بندگی کے جذبات سے سرشار ہوتی ہے ۔ انسان کے لیے دنیا میں سب سے بڑی دولت ایمان ہے ۔ اس دولت کو نہ بیچا جاسکتا ہے اور نہ اس کا سودا کیا جاسکتا ہے ۔ بلکہ ایمان کو پروان چڑھا کر اپنے رب کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ایمان انسان کو اللہ تعالیٰ کا مخلص اور وفادار بناتا ہے ایمان کے تحفظ کے لیے جان و مال کو قربان کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی زندگی کے تمام امور کا احاطہ کرتا ہے ۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے ۔ انسان کی پیدائش سے موت تک کے مقصد کو واضح کرتا ہے ۔ اللہ پر اور غیب کی تمام چیزوں پر ایمان لانے اور عمل صالح کرنے کی تلقین کرتا ہے ۔ ایمان پرکامل یقین ہر مسلمان کی انفرادی زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ بلا شک و شبہ اپنے پیدا کرنے والے خالق کو مانے اور کفر و شرک کی چھوٹی بڑی ہر قسم کی گندگیوں سے اپنے دل و دماغ کو پاک و صاف رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات بھر پور زندگی اور حرکت و عمل سے تعبیر ہے ۔ اسی لیے اسلام کا مطالعہ کرنا ، اس کو سمجھنا اور پھر اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ علاوہ ازیں دونوں شہروں کے مختلف مقامات کے سنٹرس میں محترمہ رفیقہ بیگم ، ماریہ احمدی ، محترمہ فرحانہ بیگم ، محترمہ روبینہ ملک ، محترمہ شہیرہ فاطمہ ، محترمہ صابرہ اعجاز ، پروفیسر طیبہ سلطانہ ، محترمہ سعدیہ ، محترمہ بشریٰ ندیم ، ڈاکٹر مہرین ، محترمہ روحی خاں اور دیگر کارکنات مخاطب کررہی ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 66632673 پر ربط کریں ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT