Saturday , November 25 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

جلسہ استقبال رمضان المبارک
٭٭ مسجد قادرالدولہ کوٹلہ علی چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں /28 مئی بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء جلسہ استقبال رمضان المبارک مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا محمد آصف الدین قادری مخاطب کریں گے ۔ آغاز حافظ محمد امیرالدین قادری ملتانی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد شہباز نقشبندی قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ نگران جلسہ الحاج مرزا عادل بیگ ہوں گے۔
٭٭ محمد یوسف سکریٹری جماعت اسلامی یاقوت پورہ کی اطلاع کے مطابق /29 مئی بروز اتوار ہدایت فنکشن ہال تالاب کٹہ میں 10.30 بجے دن جلسہ استقبال رمضان منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ سے جناب محمد بشیر احمد ، ڈاکٹرنعمان الحسن رضوی ، حافظ محبوب شریف نظامی اورجناب مرزا اعظم علی بیگ امیر مقامی یاقوت پورہ خطاب کریں گے۔

جامع مسجد دارالشفاء میں کل عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ /27 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع اتوار /29 مئی کو صبح 10.30 تا 4.30 بجے شام جامع مسجد دارالشفاء میں منعقد ہوگا ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے ۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ اور سفر حج سے متعلق ضروری امور بیان کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کا خصوصی بیان ہوگا ۔ مولانا عبیدالرحمن اطہر قاسمی آداب زیارت مدینہ منورہ ، مولانا ظفر جمیل حسامی مناسک حج و عمرہ اور مفتی انعام الرحمن جمیل فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے ۔ عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے اور خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضروری لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لئے پردہ کے ساتھ خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔

محفل نعت پاک
حیدرآباد ۔ /27 مئی (راست) مرکزی بزم میلادالنبی کے زیراہتمام مرکزی محفل نعت پاک /28 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء 9 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لعل بازار میں منعقد ہوگی ۔ نگران جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کریں گے ۔جس میں شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

 

جلسہ استقبال رمضان المبارک و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ /27 مئی (راست) زیرسرپرستی  سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین حضرت درگاہ سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ و زیراہتمام بزم فیضان رضوان /29 مئی بروز اتوار کو شام 7 بجے رہائش گاہ جناب محمد رضوان بیابانی صدر بزم فاطمہ نگر قریب مسجد صحابہ فاروق نگر عقب فلک نما پیالس بہ صدارت جناب خواجہ وہاج الدین عزمی بیابانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت بننے میاں صاحب اورنگ آباد ، جلسہ استقبال رمضان المبارک منعقد ہوگا ۔ مسرس مولانا زعیم الدین حسامی اور مولانا غازی امان اللہ قادری فضائل رمضان بیان کریں گے ۔ جبکہ قابل حیدرآبادی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی ، ثناالوصفی اور شیخ اسماعیل صابر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ بعد ازاں محمد رضوان بیابانی ، خلش حیدرآبادی ، سہل عظیم ، تشکیل انور رزاقی ، نجیب احمد نجیب اور میر دبیر علی بارگاہ رسالت مآب صلعم میں بطور گل ہائے نذرانہ عقیدت نعتیں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض تشکیل رزاق انجام دیں گے  ۔

استقبال ماہ رمضان مبارک
غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ /27 مئی (پریس نوٹ) بزم جانثاران مصطفی کے زیراہتمام استقبال ماہ رمضان مبارک و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ /29 مئی بروز اتوار بعد عشاء دفتر بزم مکان نمبر 33, 2 RT چندولال بارہ دری زیرنگرانی الحاج احمد محی الدین جیلانی مقرر ہے ۔ مہمان شعراء کرام میں مسرس سردار سلیم ، اسلم فرشوری، کامل حیدرآبادی ، ڈاکٹر وارث حسین ، یوسف روش ، تاج مضطر ، علی الدین گوہر ، انجم شافعی ، مولانا ضیاء عرفان حسامی ، قاری انیس احمد ، ڈاکٹر نعیم ورنگلی ، نورالدین اسیر ، اکبر خاں اکبر ، سلطان بن سعید ، مفتی اختر ضیا ، میمن عبدالعزیز ، شمس الدین زماں ، وسیم الہامی شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اقبال شریف انجام دیں گے ۔ ثناء خوان رسولؐ تاج الدین سعید ، اسد اللہ شریف ، شفیع قادری ، فرحت اللہ شریف ، قاری تجمل حسین ، محمد معراج ، شمشیر عالم ، حمد و منقبت پیش کریں گے ۔ قرأت کلام پاک سے محفل کا آغاز قاری انیس احمد کریں گے۔

 

جامعۃ الحرمین الشریفین کے حفاظ اور
5 حفاظ صحیحین شریفین کی دستار بندی
حیدرآباد ۔ /27 مئی (پریس نوٹ) حیدرآباد کو جہاں ہندوستان کی اسلامی و عربی ثقافت کے دارالخلافہ کہا جاتا ہے وہیں حیدرآباد اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے پوری طرح کوشاں بھی ہے ۔ چنانچہ جہاں مختلف میدانوں میں انمٹ نقوش چھوڑ رہا ہے ۔ وہیں نہ صرف ملک کی تاریخ بلکہ براعظم ایشیاء میں جامعۃ الحرمین الشریفین عربی اسلامی ماڈل یونیورسٹی کے ذریعہ اب تک ایسے نتائج جو عالمی معیارات سے بھی اونچے ہیں علوم عربیہ و اسلامیہ کے میدانوں میں ملت کے سامنے پیش کئے ہیں ۔ جہاں گزشتہ چار سال میں 40 حفاظ قرآن کریم ، 26 حفاظ صحیحین شریفین ۔ 15سے زائد ماہرین عربی زبان ، ماہرین علوم قرآن کریم ، ماہرین علوم بلاغت ، ماہرین انگریزی بذریعہ عربی تیار کرچکی ہے اور یہ سب کارنامے جامعہ ایسے پر انجام دیئے ہیں جہاں کسی قسم کی معمولی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں ۔ جلسہ میں سامعین طلبہ کے دم بخود کردینے والے مظاہروں سے حیرت زدہ ہوں گے ، بانی جامعہ پروفیسر مولانا سید جہانگیر کے بموجب عالم عرب کے سرکردہ علماء و معززین اس خصوصی محفل میں شرکت فرمارہے ہیں ۔ تقاریب کی تیاریاں جاری ہیں ۔ انشاء اللہ مزید تفصیلات کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔

 

مسجد عثمانیہ گولکنڈہ میں جلسہ تقسیم اسناد
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) مسجد عثمانیہ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں گرمائی دینی مدرسہ کے اختتام پر جلسہ تقسیم اسناد 29 مئی اتوار کو بعد نماز ظہر (جماعت 1:30 بجے) زیرنگرانی مولانا قبول باشاہ شطاری اور زیرصدارت جناب محمد وہاج الدین صدیقی صدر دینی تعلیم و صنعتی تنظیم منعقد ہوگا۔ جلسہ کا آغاز مولانا نظراحمد کی نگرانی میں درس پائے مدرسہ کے فارغ کمسن طلباء کی قرأت کلام پاک، حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف سے ہوگا۔ علاوہ ازیں کمسن طلباء و طالبات کا دینی تعلیمی مظاہرہ ہوگا اور بعدازاں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

درس حدیث و ذکر و مراقبہ
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) جامعہ انوارالقرآن للبنات، قریب لمرا ہوٹل، شفا میڈیکل ہال کے اوپری منزل، حکیم پیٹ میں مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہیداللہ بشیر بخاری نقشبندی خلیفہ حضرت ابوالفداء ؒ 28 مئی ہفتہ کو بعد نماز عشاء درس حدیث شریف دیں گے۔ بعدازاں ذکر و مراقبہ کی مجلس ہوگی۔
مسجد الہٰی ہپی ہومس میں آج جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ و استقبال رمضان
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) سیرت کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ و استقبال رمضان المبارک 28 مئی مسجد الہٰی ہپی ہومس، پلر نمبر 185، عطاپور میں بعد نماز عشاء مقرر ہے۔ جلسہ کی سرپرستی مولانا سید شاہ حفیظ الدین قادری شرفی اور مولانا احتشام الدین اسد کریں گے جبکہ صدارت مولانا سید شاہ ڈاکٹر معزالدین قادری شرفی کی ہوگی۔ مہمان مقررین کی حیثیت سے مولانا شاہ سید وحیداللہ حسینی قادری ملتانی مولانا محمد مہتاب چشتی کربلائی اور مولوی لائق علی خطاب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز امام مسجد الہٰی ہپی ہوم کی قرأت اور نعت شریف سے ہوگا۔

جماعت اسلامی کا
جلسہ استقبال رمضان
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ کے زیراہتمام اتوار 29 مئی کو مسجد اجالے شاہ ؒ سعیدآباد میں بعد نماز مغرب جلسہ استقبال ماہ رمضان مقرر ہے۔ جناب علی احمد صابر رمضان کی تیاری کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

 
مسجد عزیزیہ میں
جماعت اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) جماعت اسلامی ہند نامپلی کے زیراہتمام ہفتہ واری اجتماع عام 28 مئی کو بعد نماز مغرب مسجد عزیزیہ (مہدی پٹنم) میں منعقد ہوگا۔ امیر مقامی طارق منیر نگرانی کریں گے۔ جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ مخاطب کریں گے۔

 

سلسلہ اعراس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت سید ندیم اللہ حسینی غالب کرامات ؒ گلبرگہ شریف پڑپوترے حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ 19 ، 20 ، 21 شعبان بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار منعقد ہے۔ 19 شعبان جمعہ کو بعد نماز مغرب مجلس سماع (احاطہ روضہ خرد) روانگی جلوس صندل درگاہ شریف حضرت غالب کرامات ؒ 20 شعبان ہفتہ کو 7 ساعت صبح خدمت صندل مالی، بند سماع، 10 ساعت شب مجلس سماع احاطہ حضرت غالب کرامات ؒ، 21 شعبان اتوار کو 8 ساعت صبح خدمت چراغاں بعد نماز عصر خدمت زیارت (مسجد روضہ خرد)۔ مراسم عرس شریف تقدس مآب سجادہ نشین روضہ خرد انجام دیں گے۔

 

محفل مدح اہلبیت
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) محفل مدح اہلبیت 29 مئی اتوار کو 8 بجے شب یونائیٹیڈ ریسیڈنسی نورخاں بازار مقرر ہے۔ مدعو شعراء کرام منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جس میں نظامت کے فرائض جناب تقی عابدی انجام دیں گے۔

 

عرس شریف حضرت
سیدنا بابا شرف الدین ؒ
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) قطب الاقطاب شہنشاہ دکن سلطان العارفین حضرت سیدنا بابا شرف الدین صاحب قبلہ سہروردی ؒ واقع پہاڑی شریف کے 750 ویں عرس شریف تقاریب میں 28 مئی کو محفل چراغاں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 27 مئی جمعہ کو بعد نماز عشاء پنجہ شاہ ولایت نظامس ٹرسٹ کی جانب سے قدیم سرکاری جلوس صندل مبارک برآمد ہوگا۔ 28 مئی ہفتہ قبل نماز مغرب محفل چراغاں ہوگی۔ پیرزادہ سید فریدالدین سہروردی و جمیع پیرزادگان کی جانب سے بارگاہ عالیہ میں چراغاں روشن کرنے کی رسم ادا کریں گے۔ 30 مئی پیر کو محفل قل بعد نماز فجر تلاوت قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔ ٹھیک 11 بجے دن جمیع پیرزادگان کی نگرانی میں غسل شریف (یعنی قل کی محفل) کی رسم انجام دی جائیں گی۔ سلام بحضور خیرالانام ؐ میں گذرانا جائے گا۔ مجلس کا اختتام پیرزادہ قاری سید فریدالدین سہروردی گدی نشین آستانہ عالیہ ام و خطیب بارگاہ کی دعا پر ہوگا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT