مذہبی خبریں

تحریک اسلامی کا اجتماع حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’آداب مدینہ ﷺ ‘ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔ اعراس شریف

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’آداب مدینہ ﷺ ‘ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید محمد اسلم حسین قبلہؒ 22 ذی قعدہ کو خانقاہ حافظیہ اردو شریف عقب عثمانیہ بازار میں مقرر ہے ۔ مغرب تا عشاء محفل سماع و قل ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت محمد خواجہ سلطان الدین سیف اللہ سلطانی چشتیؒ واقع آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 21 تا 23 ستمبر کو مقرر ہے ۔ جس میں 21 ستمبر کو صندل شریف ، 22 ستمبر کو چراغاں ، 23 ستمبر کو محفل قل ہوگی ۔۔

مولانا عبدالقوی کا جلسہ تہنیت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حافظ سید عمر شفیع آرگنائزر سٹی جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے بموجب 21 ستمبر اتوار صبح 10 تا 2 بجے دوپہر مینار گارڈن فنکشن ہال ، متصل سالار جنگ میوزیم میں سٹی جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام مولانا محمد عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم و نائب صدر سٹی جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کی ضمانت پر رہائی کے موقع پر ایک ’ جلسہ تہنیت و تشکر ‘ منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر جمعیتہ علماء کے نامور قائدین اور مولانا کے مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکلاء تشریف لائیں گے اور ان مقدمات کی تفصیلات اور ملک کی جیلوں میں بے قصور مسلمانوں کے بارے میں جمعیتہ علماء کے ذمہ داران مزید کام کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے سلسلہ میں اظہار خیال کریں گے ۔۔

تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات تالاب کٹہ بھوانی نگر اے روڈ نمبر 3 مدرستہ العطیہ للبنات میں بعد نماز عصر تربیتی و اصلاحی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولاناسید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مبلغات دعوت اہل سنت و جماعت کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں اسکول و کالج طالبات کو قرات و نعت شریف کی تربیت دی جائے گی ۔ اور گرہستی خواتین کو اذکار نماز ، احادیث ، مسنون دعائیں زبانی یاد دلائی جائیں گی ۔ علاوہ اس کے دیگر دینی احکامات کے فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائیگی ۔۔

جماعت اسلامی کا کشمیر میں
ریلیف کام کا آغاز
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کشمیر میں ریلیف کے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ وفود نے دورے اور ہنگامی امداد شروع کردی ہے ۔ کشمیر کے پریشان حال بھائیوں کی امداد کے لیے جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے ناظم ڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے فراخدلانہ مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000008835 ۔ 9059619641 پر رابطہ کریں ۔۔

نعتیہ مجموعہ کلام ’ رحمت للعالمینؐ ‘ کی
رسم رونمائی اور کل ہند نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : شاعر جناب اسلم فرشوری کے نعتیہ مجموعہ کلام ’رحمت للعالمینﷺ ‘ کے دوسرے ایڈیشن کی رسم رونمائی انجمن قلم کاران دکن کے زیر اہتمام 20 ستمبر کو بعد مغرب ہوٹل آئی کے لندن ریسیڈنسی ، کپاڈیہ لین ، سوماجی گوڑہ منعقد ہوگی ۔ رسم رونمائی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے اور نگرانی جناب اقبال علی خاں صدر نشین عالمی جشن اردو لندن کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ اور مولانا سید شاہ قبول پاشاہ قادری شطاری ادیب مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ سردار سلیم ، نواب میر کمال الدین علی خاں سکریٹری مولانا آزاد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور جناب اطیب اعجاز ، جناب اسلم فرشوری کے فن شاعری اور شخصیت پر مضامین پیش کریں گے ۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری ، پروفیسر ایس اے شکور ، معتمد ناظم ریاستی اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے علاوہ علماء کرام مفتی ضیا الدین نقشبندی ، مفتی قاسم صدیقی تسخیر ، ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ، مولانا سید فصیح الدین نظامی ، مولانا سید شاہ علی پاشاہ ، مولانا سید شاہ تراب علی قدیری ، مولانا سید شاہ عبدالمھمین پاشاہ ، بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے بعد کرناٹک کے شاعر محب کوثر گلبرگہ کی نگرانی میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ ہوگا جس میں ممتاز راشد ، سلیمان خمار ، عارف سیفی ، ظہیر کانپوری ، شکیل حیدر ، اشفاق اصفی ، تاج مضطر ، وحید گلشن ، نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، حلیم بابر ، حفیظ انجم کریم نگری کے علاوہ حیدرآباد کے مدعو شعراء نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ اس موقع پر جناب یوسف روش ، جناب سمیع اللہ سمیع ، جناب زاہد ہریانوی اور ڈاکٹر فرید الدین صادق تہنیتی کلام پیش کرینگے ۔۔

محفل نقشبندیہ مجددیہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم میں ہفتہ واری سنی اجتماع محفل نقشبندیہ مجددیہ زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی 22 ذی قعدہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ ۔

عرس شریف
حضرت سید شاہ موسیٰ قادریؒ کا آغاز
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادریؒ کا 220 واں عرس شریف کی تقاریب کا آغاز 20 ذی قعدہ کو پرچم کشائی ، غسل شریف ، نیاز کشتی مبارک سے ہوا ۔ جس کی نگرانی سجادہ نشین و متولی مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری الموسوی نے کی ۔ 21 ذی قعدہ کو بعد نماز مغرب صندل مبارک از روضہ بزرگ حضرت سید شاہ محی الدین ثانی قادریؒ سے معہ ضربات رفاعیہ و خاندانی افراد مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد کے ساتھ بارگاہ سید شاہ موسیٰ قادریؒ کو پہونچا ۔ سجادہ نشین و متولی کی طرف سے صندل مالی انجام دی گئی ۔ جس میں تمام عوام بلا لحاظ مذہب و ملت کے لیے دعا کی گئی ۔ جس میں علماء کرام اور مشائخین عظام اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس کے بعد خانقاہ صوفیہ میں میلاد خوانی تقسیم تبرک ہوا ۔ 22 ذی قعدہ کو بعد نماز عصر حلقہ ذکر بعد نماز مغرب جلسہ سیرت اولیاء مولانا سید شاہ مولانا فضل اللہ قادری الموسوی کی صدارت میں ہوگا۔ جس میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، مولانا عزیز اللہ قادری شیخ التفسیر ، اور مولانا شاہ فصیح الدین نظامی ، مولانا ارشد صوفی جلسہ سیرت اولیاء کو مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک پیر زادہ سید شاہ تنویر عالم قادری الموسوی سے ہوگا ۔۔

جشن شاہ خراساں
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا 18 ستمبر کو 6 بجے شام بمکان سلیم نثار منڈی میر عالم میں جشن شاہ خراساں سے خطاب کریں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ حضرت پیر سید نا ہاشم دستگیر حسنی الحسینی قادری الجیلانی و نبیرہ حضرت ممدوح حضرت پیر سید شاہ فاضل بادشاہ قادری الجیلانی بڑے صاحبؒ کے عرس تقاریب 18 تا 21 ستمبر کو پہاڑی حضرت ہاشم دستگیر چندرائن گٹہ ہاشم آباد میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری الشطاری مقرر ہے۔ مولانا شیخ سالم باوزیر قادری چشتی نگرانی کریں گے ۔ سجادہ نشین و متولی مراسم عرس انجام دیں گے ۔ 18 ستمبر کو 9 بجے شب جلسہ فیضان اولیاء ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد شکیل سہروردی نگرانی کریں گے ۔ مولانا سید یوسف الدین قادری چشتی ، مولانا ذوالفقار علی خاں رضوی (بنگلور ) ، مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ، مولانا سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری مختلف موضوعات پر مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ خدمت غسل شریف فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔

دعوت اسلامی کے مدنی قافلے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : دعوت اسلام دنیا بھر میں دین متین کی خدمت انجام دے رہی ہے اور دعوت اسلامی کے مدنی قافلہ تربیت کے لیے دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں ۔ بالخصوص 19 تا 21 ستمبر کو دعوت اسلامی کی جانب سے پورے ساوتھ میں بے شمار مدنی قافلہ سفر کرینگے ۔ تفصیلات کے لیے 9392617386 پر ربط کریں ۔۔

فضیلت ایام حج پر سمینار
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : حج بیت اللہ کے آغاز سے قبل خصوصی پیشکش کے طور پر الھدیٰ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 20 ستمبر کو 11 بجے دن تا دوپہر ایک بجے دن چونے کی بھٹی مصری گنج میں واقع اس کے دفتر پر ذوالحجہ کے 10 ایام کی فضیلت کے زیر عنوان ایک روزہ سمینار منعقد ہوگا ۔ جس میں مناسک حج اور عمرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ اس سمینار کے مقام پر حج پر معلوماتی کتابیں اور دعاؤں کی کتب بھی دستیاب رہیں گی ۔ تفصیلات کے لیے 65813304 ۔ 9885204229 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT