Tuesday , November 21 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نمازعشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

حلقہ ذکر جہری
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : شاخ خانقاہ نوریہ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جمعرات کو بعد نماز عشاء حلقہ ذکر جہری مقرر ہے ۔ مولانا محمد ابرار اللہ شاہ نوری اور مولانا محمد سلطان علی شاہ نوری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 18 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد کبیر الدین قاسمی مخاطب کرینگے ۔۔

لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد کے بموجب لجنتہ العلماء آندھرا پردیش کی مجلس شوریٰ کا سہ ماہی اجلاس 18 اگست کو بعد نماز ظہر کومان کونسیپٹ اسکول کرشنا نگر ، یوسف گوڑہ ، بصدارت مولانا محمد عبدالملک مظاہری صدر لجنتہ العلماء منعقد ہوگا ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT