Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مذہبی دل آزاری پر مبنی پوسٹ وائرل، واٹس ایپ ایڈمن گرفتار

مذہبی دل آزاری پر مبنی پوسٹ وائرل، واٹس ایپ ایڈمن گرفتار

حیدرآباد۔/13ستمبر، ( سیاست نیوز) اپل پولیس نے مذہبی دل آزاری اور اہانت آمیز مواد کی تشہیر کے الزام میں واٹس ایپ گروپ ایڈمین بشمول چند افراو کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپل پولیس نے رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کی خصوصی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدامات کئے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اپل کے علاقہ چلکا نگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ چلکا نگر یوتھ کلب نامی واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کے بعد اس میں ایک تصویر اَپ لوڈ کی گئی جسے اپنی طرف سے تبدیل کردیا گیا تھا۔یہ تصویر ایک مخصوص مذہبی طبقہ کی دل آزاری کا سبب بن رہی تھی، چلکا نگر واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ یہ تصویر وائرل ہوگئی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے تھے۔ پولیس نے پتہ چلا لیا ہے کہ ضلع ورنگل کے چیریال سے تعلق رکھنے والے شخص سائیلو کے ذریعہ یہ تصویر پوسٹ کی گئی اور سدھاکر نے اس پوسٹنگ کو وائرل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT