Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / مذہبی پیشوا حضرت برہان الدین کو خراج عقیدت

مذہبی پیشوا حضرت برہان الدین کو خراج عقیدت

ممبئی ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) داودی بوہرہ فرقہ نے اپنے مذہبی پیشوا ڈاکٹر سید محمد برہان الدین کی پہلی برسی (عرس مبارک) دنیا بھر میں 6 جنوری کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جبکہ ممبئی میں مجلس عرس سیفی مسجد بھینڈی بازار ممبئی میں سیدنا مفضل سیف الدین کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ مجلس میں فرقہ بواہیر کے ہزار افراد شریک تھے اور ٹیلی ویژن

ممبئی ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) داودی بوہرہ فرقہ نے اپنے مذہبی پیشوا ڈاکٹر سید محمد برہان الدین کی پہلی برسی (عرس مبارک) دنیا بھر میں 6 جنوری کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جبکہ ممبئی میں مجلس عرس سیفی مسجد بھینڈی بازار ممبئی میں سیدنا مفضل سیف الدین کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ مجلس میں فرقہ بواہیر کے ہزار افراد شریک تھے اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ دنیا بھر میں 700 داودی بوہرہ فرقہ کے مر اکز تک یہ پروگرام پیش کیا گیا ۔ محفل عرس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے کہا کہ داودی بوہرہ فرقہ نے سیدنا صاحب کی 50 سالہ طویل رہنمائی میں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ راج بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے حضرت سیدنا برہان الدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں فرقہ بواہیر کے قائم مقام مذ ہبی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے روضہ ظاہرہ پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کیا اور اپنے والد کی حیات اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی امن اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ فرقہ بواہیر کے 52 ویں مذہبی پیشوا 91 داعی المطلق سیدنا مفضل سیف الدین کی ہدایت پر دنیا بھر سے 3 لاکھ افراد نے ممبئی میں واقع روضہ ظاہرہ کی ز یارت کی جبکہ مقامی بوہرہ جماعت انجمن شعیان علی نے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ممبئی میں بوہرہ خاندانوں کے مکانوں میں قیام و طعام کا انتظام کروایا جس کیلئے آن لائین رجسٹریشن کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ مذہبی پیشوا اور سیدنا محمد برہان الدین صاحب کا جنوری 2014 ء میں بعمر 102 سال انتقال ہوگیا تھا اور 50 سال تک فرقہ کی قیادت کرتے ہوئے امن کے پیام کو عام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT