Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مذہبی کتابوں پر ٹریڈ مارک کے حقوق کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا

مذہبی کتابوں پر ٹریڈ مارک کے حقوق کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا

نئی دہلی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج رولنگ دی کہ مذہبی کتابوں جیسے رامائن یا قرآن اور دیگر مذہبی کتابوں کے ناموں کو اپنی اشیاء کی فروخت اور خدمات کیلئے بحیثیت ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ ہمارے سماج میں قرآن مجید ، بائبل، گروگرنت صاحب اور رامائن جیسی کئی مقدس اور مذہبی کتابیں ہیں۔ ایسی مقدس مذہبی کتابوں کے نام کو اپنی اشیاء اور خدمات کیلئے بطور ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا کوئی بھی شخص دعویٰ نہیں کرسکتا۔ جسٹس رنجن گوگوئی اور آر کے اگروال کی بنچ نے یہ واضح کردیا کہ مقدس کتابوں کو ٹریڈ کے طور پر استعمال کرنے کے حقوق کا کوئی بھی دعویٰ نہیں کرسکتا۔ سپریم کورٹ کی یہ رولنگ بہار کے لال بابو پریہ درشنی کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT