Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مذہب اسلام میں اخلاقی اقدار کی تعلیم و ترغیب

مذہب اسلام میں اخلاقی اقدار کی تعلیم و ترغیب

کڑپہ /19 فروری ( راست ) کڑپہ میں حبیب اللہ اسٹریٹ میں وسیلہ اردو ٹی وی کے زیر اہتمام دربار خاکر منزل میں ایک انجمن طرحی مشاعرہ منعقد ہوا ۔ مہمانوں کا تعارف و استقبال ڈرائرکٹر وسیلہ اردو ٹی وی ، سید شکیل نے کیا ۔ مشاعرہ کی صدارت مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، حیدرآباد نے کی اور اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ہر ایک ک

کڑپہ /19 فروری ( راست ) کڑپہ میں حبیب اللہ اسٹریٹ میں وسیلہ اردو ٹی وی کے زیر اہتمام دربار خاکر منزل میں ایک انجمن طرحی مشاعرہ منعقد ہوا ۔ مہمانوں کا تعارف و استقبال ڈرائرکٹر وسیلہ اردو ٹی وی ، سید شکیل نے کیا ۔ مشاعرہ کی صدارت مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، حیدرآباد نے کی اور اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوئے رحم دلی کا برتاؤ کرنا چاہئے ۔ ہمارا سماج زبان ، ثقافت ، ذات ، مذہب وغیرہ کے اعتبار سے تکثریت کا حامل ہے ۔ مذہب اسلام عظیم مذہب ہے جس میں وطن کے ساتھ ساتھ بزرگوں پڑوسیوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں ۔ حضور ﷺ کے اخلاق ہم سب کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک اچھا ہونا تھا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا مزمل حیدرآباد کی قرات قرآن سے ہوا ۔ جناب صدیق اکبر ، مہاجان اور یونس طیب نے نعتیں سنائیں ۔ جناب حاجی خاکر صاحب نے غوث اعظم دستگیر کے منقبتی اشکار سنائے ۔ مشاعرہ کی نظامت جناب سعید نظر ، بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر نے کی اور کہا کہ مشاعرے اردو زبان کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔ کڑپہ کے ادبی ماحول کو برقرار رکھنے میں مشاعرہ پیش پیش ہیں ۔ کڑپہ میں کہنہ مشق استاد شعراء کے ساتھ نوجوان شعراء اپنے اشکار سے سامعین کو محظوظ کر رہے ہیں ۔ عوام الناس اور ادب فہم حضرات کی شرکت مشاعروں کو کامیاب بنارہی ہے ۔ مشاعرہ میں محمود شاہد ، سی ایس عبدالسلام سلام شہمیری سعید خان سعید ، سید احمد الحسینی اشرفی ( حیدرآباد ) خلیل خان خلیل ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ( حیدرآباد ) سید شکیل احمد شکیل ، مولانا حبیب احمد بن علوی بغدادی ( حیدرآباد ) یونس طیب ، صدیق اکبر خاکر ، مولانا مزمل ( حیدرآباد ) نے کلام سنایا ۔ مشاعرہ کے کنوینر سید شکیل احمد شکیلؔ نے ہدیہ پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT