Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مذہب کی بنیاد پر مردم شماری ڈاٹا کی اجرائی پر تنقید

مذہب کی بنیاد پر مردم شماری ڈاٹا کی اجرائی پر تنقید

نئی دہلی۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یو) نے آج بی جے پی حکومت پر تنقید کی کہ اس نے ملک کی آبادی پر مردم شماری کے ڈاٹا کو مذہبی طبقات کے خطوط پر جاری کیا ہے۔ حکومت کی یہ حرکت قابل اعتراض ہے۔ اس سے بہار انتخابات سے قبل ’’مذہبی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت کی یہ کوشش مذہبی افراتفری پیدا کرنے کے سواء کچھ نہیں ہے۔ مردم شماری کا تقاضہ یہ ہے کہ عوام کی بہبود کے لئے کام کیا جائے۔ جنتا دل یو نے بی جے پی حکومت کی اس طرح کی مذہبی انتشار پسندی کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پسماندہ طبقات اور کمزور طبقات کی ترقی کے لئے خدمات کی ضرورت ہوتی ہے مگر حکومت ان طبقات میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ مردم شمای کے ڈاٹا کے مطابق مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ کا ذکر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT