Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / مرادآباد میں ریل ٹریک ٹوٹ گیا، بڑا حادثہ ٹلا

مرادآباد میں ریل ٹریک ٹوٹ گیا، بڑا حادثہ ٹلا

مرادآباد۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مرادآباد سیکشن کے دلپت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک ٹوٹا پائے جانے سے کھلبلی مچ گئی، لیکن ریلوے عملہ کی مستعدی و چوکسی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ڈیویژنل ریلوے منیجر انیل کمار سنگھل نے بتایا کہ صبح 8بجے دلپت پور ریلوے اسٹیشن کے پاس1380-1311 اپ لائین کی پٹری ٹوٹی ملی۔ اسی وقت ہوڑہ سے دہرادون جانے والی13009 جنتاایکسپریس آنے والی تھی۔ ر یل ملازم کی مین ونود کمار نے اس کی اطلاع ریلوے انتظامیہ اور آپریٹنگ سنٹر میں کنٹرول روم کو دی۔ ٹرین کو ہنگامی طورپرروکا گیا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ اس بار بھی دھند کے دوران ٹرینوں کی رفتار اور تاخیرسے بچنے کیلئے کئی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ گہرے کہر کے سبب صبح کے وقت ڈرائیوروں کو کم دکھائی دیتا ہے اور ایسے حالات میں ٹرینوں کی رفتار کم کر دی جاتی ہے ۔ سکیورٹی کے دیگراقدامات بھی کئے گئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT