Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / مراقش ، اسپین میں مخالف جہادی دھاوے ، 14 گرفتار

مراقش ، اسپین میں مخالف جہادی دھاوے ، 14 گرفتار

رباط ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 مشتبہ ارکان جن پر اسلامک اسٹیٹ گروپ کیلئے جہادی جنگجوؤں کی بھرتی کرنے کا شبہ ہے، انہیں آج مراقش اور اسپین میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، حکام نے یہ بات کہی۔ مراقش کی وزارت داخلہ نے کہا کہ 13 افراد کو ملک کے مختلف شہروں سے حراست میں لیا گیا۔ محروس افراد میں سے ایک پہلے بھی اس ملک کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اسپینی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص کو وسطی ٹاؤن سان مارٹن ڈی لاویگا میں گرفتار کیا گیا، جو میڈریڈ کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ آئی ایس گروپ کے ارکان جن کا لیڈر محروسین میں شامل ہے، ان کے میلیلا میں واقع اپنے عناصر کے ساتھ گہرے روابط قائم تھے۔ دونوں وزارتوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک کا مقصد شام اور عراق میں لڑائی کیلئے اسلامک اسٹیٹ کیلئے جہادیوں کی بھرتی کرنا ہے اور آئی ایس طرز کے کارروائیاں مراقش اور اسپین میں انجام دینا بھی ان کے منصوبہ میں شامل تھا۔

TOPPOPULARRECENT