Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / مراقش میں جہادی گرفتار ، حیاتیاتی حملوں کی سازش کا الزام

مراقش میں جہادی گرفتار ، حیاتیاتی حملوں کی سازش کا الزام

رباط ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مراقش میں آج کہا کہ مبینہ طور پر جہادی شعبہ کے ارکان کو وسط فبروری میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ مملکت میں حیاتیاتی حملے کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ ان میں سے بعض کے پاس سے ایسے مادے ضبط کئے گئے جو حیاتیاتی ہتھیاروں میں استعمال کئے جاسکتے ہیں جن کے حملے سے متاثر ہونے والے افراد مفلوج ہوسکتے ہیں ۔ ان کا اعصابی نظام تباہ ہوجاتا ہے اور وہ موت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ دہشت گرد شعبہ کے یہ ارکان اس مہلک مادے کے ذریعہ مملکت میں حملوں کی سازش کررہے تھے۔ /18 فبروری کو وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گردوں کے شعبہ کو تباہ کردیا گیا ہے اور 10 افراد کو جن کا تعلق دولت اسلامیہ سے تھا گرفتار کیا گیا ہے اب ان تمام گرفتار شدہ افراد پر مراقش کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT