Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / مراقش میں قطر کے شاہی خاندان کے رکن کی شاہ سلمان سے ملاقات

مراقش میں قطر کے شاہی خاندان کے رکن کی شاہ سلمان سے ملاقات

 

طنجہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک رکن نے سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کے بعد گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں تعطیلات گذارنے طنجہ میں موجود ہیں مگر وہ وہاں پر بھی ملکی، علاقائی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔قطری شاہی خاندان کے رکن کی شاہ سلمان سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ولیعہد محمد بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ولی عہد نے شاہ سلمان سے قطر کے عازمین حج کے لیے مفت سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی تھی۔طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کا استقبال کیا۔ دونوں کے درمیان بات چیت میں سعودی اور قطری اقوام کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

سعودی ایئرلائن کی 7 پروازیں قطری عازمین حج کے لیے مختص
جدہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو فضائی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سات مسافر برادر طیارے مختص کیے ہیں جو قطری عازمین حج کو دوحہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچائیں گے۔ یہ پروازین 22 اگست سے 25 اگست تک جاری رہیں گی۔ جب کہ قطری حجاج کرام کی واپسی کی پروازیں 5 ستمبر سے شروع ہوں گی۔سعودی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان قطری عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر محمد العتیبی نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی ایئرلائن قطری عازمین حج کو لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازیں چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حج پروازوں کے لیے قطری حکومت کی جانب سے مسافر جہازوں کو اترنے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک دوحہ نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے۔قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل الثانی نے اپنے ملک کے عازمین حج کیلئے زمینی راستے کھولنے کیلئے سعودی عرب کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے سویڈن میںکہاتھاکہ تمام ناکہ بندیوں کی برخاستگی ضروری ہے جس کے بغیر اس اقدام کو قبول نہیں کیاجاسکتا۔

 

41 قطری عازمین حج
سعودی عرب میں داخل
دبئی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جمعے کے روز دوپہر تک ’’سلویٰ‘‘ کی سرحدی گزرگاہ کے راستے 41 قطر عازمین حج مملکتِ سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ اس طرح جمعرات اور جمعے کے روز داخل ہونے والے قطری عازمین حج کی مجموعی تعداد 207 ہو گئی۔سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ “خادم حرمین شریفین کی ہدایات پر عمل درامد کرتے ہوئے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زمینی ٹرانسپورٹروں کو اجازت دی ہے کہ وہ قطری عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کریں”۔

 

TOPPOPULARRECENT