Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / مراقش: 1122 شہریوں کی داعش میں شمولیت

مراقش: 1122 شہریوں کی داعش میں شمولیت

رباط۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ کے عرب ملک مراقش کی حکومت نے 1122 شہریوں کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ مراقشی وزیر داخلہ محمد حصاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1122 شہری ''داعش'' کے پرچم تلے عراق اور شام کے 'محاذ جنگ' پر جا چکے ہیں۔ مراقشی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گی

رباط۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ کے عرب ملک مراقش کی حکومت نے 1122 شہریوں کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ مراقشی وزیر داخلہ محمد حصاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1122 شہری ”داعش” کے پرچم تلے عراق اور شام کے ‘محاذ جنگ’ پر جا چکے ہیں۔ مراقشی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک مقیم 2000 مراقشی باشندے داعش کے نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں لڑائی کے دوران 200 شہری جاں بحق اور 128 کو وطن واپسی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT