مراٹھا ریزرویشن بل پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کا ہنگامہ

ممبئی 26نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں آج پانچ مرتبہ مراٹھا اور دھنگر ریزرویشن رپورٹ پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ایوان اسمبلی کے دوران ہی اسپیکر کے روبرو فرش پر بیٹھ کر احتجاج کر نے لگے جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی وقتا فوقتا ملتوی کر نی پڑی اور اس کے بعد دن بھر کیلئے کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا ۔ایوان اسمبلی میں مراٹھا اور دھنگر ریزرویشن کے معاملے میں جم کر ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے مراٹھاریزرویشن بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا لیکن سرکار بضد اضافی بجٹ منظور کرانے پر بضد تھی اسی دوران سرکار نے کئی محکموں کے اضافی زر مطالبات بل منظورکروایا ۔ رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن فوری طور پر منظور کروایا جائے لیکن سرکارایوان میں اسے پیش کرنے میں بھی تاخیر سے کام لے رہی ہے جو سراسر غلط ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار پرامن مراٹھا ریزرویشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اسے دبانے کیلئے مراٹھا ریزرویشن کے مظاہرین کو گرفتار کیا جارہا ہے این سی پی کے اپوزیشن لیڈر اجیت پوار سمیت اپوزیشن نے مراٹھا اور دھنگر سماج کو ریزرویشن دئیے جانے پر زبردست ہنگامہ آرائی کی ۔ ایوان میں اسمبلی میں چندر کانت پاٹل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مراٹھا ریزرویشن کا حوا کھڑا کر نے کی کوشش نہ کرے کیونکہ سرکار مراٹھا ریزرویشن دینے کی پابند عہد ہے اس میں او بی سی ریزرویشن یا دیگر طبقات کے ریزرویشن متاثر نہیں ہوگا ۔28نومبر کو مراٹھا ریزرویشن بل پیش ہوگا ۔مہاراشٹر کے وزیر محصولات چندر کانت پاٹل نے یہ واضح کیا کہ مراٹھا ریزرویشن بل ایوان میں 28 نومبر کو سرکار پیش کریگی اور مراٹھا ریزرویشن کی رپورٹ پر بحث و مباحثہ کیا جائیگا ۔28 نومبر کو مراٹھا ریزرویشن بل ایوان میں پیش کی جائے گی جبکہ 29 نومبر کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائیگا ۔ پسماندہ طبقات کمیشن رپورٹ کے مطابق کسی بھی طبقات کے ریزرویشن کو نقصان نہیں پہنچے گا اور مراٹھا کو علیحدہ ریزرویشن دیا جائیگا . ریزرویشن کی رپورٹ پر بدھ اور جمعرات کو بحث و مباحثہ کیا جائیگا ۔ مراٹھا ریزرویشن کی سفارشات کو ایوان میں پیش کر نے کا مطالبہ روز اول سے ہی کیا جارہا تھا ۔ یہ فیصلہ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کے لیڈران کی میٹنگ میں لیا گیا ہے میٹنگ میں مراٹھا ریزرویشن کی سفارشات کی رپورٹ کو بھی منظوری دیدی گئی ہے یہ اطلاع یہاں معتبر ذرائع نے دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT