Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / مراٹھواڑہ میں 34 کسانوں کی خودکشی

مراٹھواڑہ میں 34 کسانوں کی خودکشی

اورنگ آباد 17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ ایک ہفتہ سے قرض کے بوجھ تلے دبے 34 کسانوں نے خودکشی کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ 8 اضلاع کے 34کسانوں نے قرض سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے اور یکم جنوری ے اب تک ریاست میں 580 کسانوں نے موت کو گلے لگالیا ہے ۔ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 13اگست تک ریاست کے بیڑ ضلع میں سب سے زیادہ 115 کسانوں نے خودکشی کی اور جب کہ ہنگولی میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد سب سے کم 33رہی۔خودکشی کے ان 580معاملات میں سے 400معاملات معاوضے کے لئے مناسب پائے گئے ہیں ۔

 

تریپورہ میں 5 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
اگرتلہ 17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی تریپورہ میں مغربی چندرا پور کے ایک گھر میں تلاشی مہم کے دوران پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ماجد حسین کے گھر میں چھاپہ مار کر ان پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کے نام ماجد شیخ، اجال شیخ، بابل ہلدھر، منٹو بیدیا کر اور نظرالشیخ ہیں۔ اِن تمام کی عمریں 30 تا35 سال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT