Monday , December 18 2017
Home / دنیا / مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار

مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار

رباط،24اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنارہے دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک سرکاری بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے شدت پسندوں کا تعلق آئی ایس کے ایک گروپ سے ہے ۔اس گروپ کو اسی مہینے ختم کیا جاچکا ہے اور یہ مراکش کے آٹھ شہروں میں سرگرم رہاہے ۔یہ دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے ۔بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے چھ شدت پسندوں میں سے ایک بم بنانے کا ماہر مانا جاتاہے ۔قابل غور ہے کہ اس سے قبل اسی مہینے 11دوسرے شدت پسندوں کو گرفتار کیاگیاتھا۔مراکش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے 2002سے اب تک درجنوں شدت پسند گروپوں کو ختم کیا ہے ۔ان گروپوں میں سے 50کا تعلق آئی ایس سے تھا۔

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کا میزائل ٹریکنگ مشق کا آغاز
سیول، 24 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے میزائلی اور ایٹمی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کے پیش نظرجنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے آج سے دو روزہ میزائل ٹریکنگ مشق کی شروعات کردی۔ جنوبی کوریائی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق یہ جنگی مشق جنوبی کوریا اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ گزشتہ سال جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہوئے ایک سلامتی معاملوں سے متعلق مشاورتی میٹنگ کے دوران کئے گئے معاہدے کے بعد چندمہینوں میں اس قسم کی مشق منظم کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT