Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / مراکش کی مشکل ترین میراتھین میں 1300 بیرونی کھلاڑی

مراکش کی مشکل ترین میراتھین میں 1300 بیرونی کھلاڑی

مراکو۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مراکش میں سالانہ میراتھن میں1300 غیر ملکی رنرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ میراتھن 156 میل طویل ہے جو صحارا ریگستان میں جا رہی ہے۔جہاںدن کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہے۔ اس گرمی میں اس میراتھن میں حصہ لینے والے اپنے سامان کے ہمراہ دوڑتے ہیں جس میں کھانے پینے اور سونے کا سامان بھی ہوتا ہے تاہم منتظمین نے کہا ہے کہ اس سال دن کے وقت اوسط درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ رات کو 14 ڈگری ہے۔رات کو خیموں میں سوناہوگا اورریگستان میں درجہ حرارت منفی میں بھی چلا جاتا ہے۔ منتظمین اس میراتھن کا راستہ ہر سال تبدیل کرتے ہیں اور راستہ کے بارے میں ایک دن قبل بتایا جاتا ہے۔6دن کی میراتھن میں یومیہ فاصلہ ایسے ہے۔پہلادن30.3،دوسرا دن39،تیسرا دن31.6،چوتھا دن86.2،پانچواں دن42.2 جبکہ چھٹے دن صرف7.7 کلومیٹر کا فاصلہ ہو گا۔ یہ میراتھن فرانسیسی کانسرٹ پروموٹر اور پارٹ ٹائم مہم جو پیٹرک بوئر نے 80 ء کے دہے میں شروع کی تھی۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشکل ترین میراتھن میں سے ایک ہے۔3حصوں میں تقسیم اس میراتھن کے دوران رنرز پر پانی پینے کی بھی حد متعین ہے۔ میراتھن میں حصہ لینے والوں کو ایک دن میں صرف 11.25 لیٹر پینے کی اجازت ہے۔

TOPPOPULARRECENT