Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / مرحوم فخر الدین علی احمد کو صدر جمہوریہ ، نائب صدر ہند کا خراج

مرحوم فخر الدین علی احمد کو صدر جمہوریہ ، نائب صدر ہند کا خراج

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی : ( فیکس ) : قوم نے مرحوم صدر جمہوریہ ہند جناب فخر الدین علی احمد کی 110 ویں یوم پیدائش پر ان کی قومی و ملکی عظیم خدمات کو بھر پور خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ آج کے دن کو گذشتہ 40 سال سے بطور ’ یوم قومی استحکام ‘ منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر صبح 10 بجے مرحوم صدر ہند کی مزار واقع پارلیمنٹ ہاؤس کے روبرو مولانا پیر سید شبیر نقشبندی ا

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی : ( فیکس ) : قوم نے مرحوم صدر جمہوریہ ہند جناب فخر الدین علی احمد کی 110 ویں یوم پیدائش پر ان کی قومی و ملکی عظیم خدمات کو بھر پور خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ آج کے دن کو گذشتہ 40 سال سے بطور ’ یوم قومی استحکام ‘ منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر صبح 10 بجے مرحوم صدر ہند کی مزار واقع پارلیمنٹ ہاؤس کے روبرو مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری کی زیر قیادت منعقدہ دعائیہ اجتماع میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سبز رنگ مخمل غلاف پیش کرتے ہوئے شرکت کی جب کہ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکرجی نے اپنے ملٹری سکریٹری سے پھولوں کی چادر اور نائب صدر ہند جناب محمد حامد انصاری نے پھول مزار فخر الدین پر پیش کیے جبکہ صدر ہند مکرجی اور صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی نے اپنے پیامات میں مرحوم صدر ہند کو مادر وطن کا عظیم فرزند قرار دیتے ہوئے آج کے دن کو یوم قومی استحکام کے طور پر منانے کو دور حاضر میں اہم قرار دیا ۔ دعائیہ اجتماع میں مرحوم صدر ہند کے فرزندان ڈاکٹر پرویز احمد جسٹس بدر احمد جج دہلی ہائی کورٹ ، ڈاکٹر سید فاروق ، مولانا محمد عمر فریدی کے علاوہ چیف منسٹر دہلی جناب اروندکجریوال نے اپنے نمائندہ جناب عاصم خاں وزیر اغذیہ حکومت دہلی کو پھولوں کی چادر کے ساتھ روانہ کیا جسے مرحوم صدر ہند کی مزار پر ادب و احترام کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ جناب حاجی پرویز صدر دہلی حج کمیٹی نے بھی غلاف پیش کیے ۔ پیرزادہ سید مرتضیٰ نقشبندی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ ، جناب عاصم محمد خاں وزیر حکومت دہلی کو روحانی تبرکات عطا کئے ۔ قبل ازیں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری صادق علی نے اپنے مخصوص افغانی لحن میں آیات قرآنی کی تلاوت کی ۔ قاضی نجم الدین چیف کوآرڈینٹر ، جناب خواجہ شرف الدین نے خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT