Monday , October 22 2018
Home / عرب دنیا / مرحوم قذافی کے فرزند سیف الاسلام صدارتی انتخابات کے امیدوار

مرحوم قذافی کے فرزند سیف الاسلام صدارتی انتخابات کے امیدوار

طرابلس ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے سابق صدر مرحوم معمر قذافی کے فرزند سیف الاسلام آئندہ سال انتخابی میدان میں اترنے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ سیف الاسلام کے حامیوں نے ان سے درخواست کی ہیکہ وہ آئندہ سال منعقد شدنی صدارتی انتخابات لڑیں جس کے لئے لیبیا میں ان کے حامیوں کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ یاد رہیکہ 44 سالہ سیف الاسلام قذافی کے دوسرے بیٹے ہیں جنہیں ناٹو کی قیادت والے انقلاب کے دوران معزول کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ سیف الاسلام کو 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں یہ خبریں مل رہی تھیں کہ معافی ملنے کے بعد ہ ملک کے مشرقی علاقہ میں آباد ہوگئے ہیں۔ جیسا کہ مڈل ایسٹ کانفیڈنیشیل کی رپورٹ ہیکہ سیف الاسلام انقلاب کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے لئے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کو مطلوب ہیں۔ بہرحال اس سلسلہ میں قذافی کے حامیوں کے متعدد اجلاس منعقد ہورہے ہیں، جہاں انتخابات کیلئے مصوبہ بندی کی جارہی ہے اور پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT