Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مردم شماری میں نام درج کروانے کی اپیل

مردم شماری میں نام درج کروانے کی اپیل

اوٹکور۔20نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور مستقر اور منڈل کے مواضعات پورار( خورد) ‘ پورار( کلاں) ‘ پگڑیمارلی ‘ پھلمامڑی ‘ بجوار‘ کلور ‘ ملے پلی ‘ مخدوم پور ‘ تیرس پلی کے علاوہ دیگر مواضعات کے عوام سے ٹی آر ایس میناریٹی سیل پریسیڈنٹ اوٹکور جناب ڈاکٹر رحیم پاشاہ نے عوام سے اپیل کیہیکہ مردم شماری میں اپنے اپنے صحیح نام کا اندراج کروائیں اور انہوں نے بتایا کہ اوٹکور منڈل میں مردم شماری کا آغاز 16نومبر سے ہی ہوچکا ہے اور اس سلسلہ میں 17ڈسمبر تک جاری رہے گا ۔ مختلف مواضعات اور محلہ جات میں تربیت یافتہ اساتذہ مردم شماری میں خدمات کو انجام دے رہے ہیں ‘ جب یہ شمارکنندگان Enumaratorگھر گھر آجائیں گے تو آدھار کارڈ کی تفصیلات کا اندراج کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT