Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مردم شماری کارکنوں سے تعاون کی اپیل

مردم شماری کارکنوں سے تعاون کی اپیل

نارائن پیٹ ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مردم شماری رجسٹر کے اندراجات کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے علاوہ مردم شماری رجسٹر میں پائی جانے والی غلطیوں کی درستگی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر سطح پر سروے کروایا جارہا ہے یہ سروے 16 نومبر تا 15 ڈسمبر تک جاری رہے گا ۔ مردم شماری کارکن گھر گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کررہے ہیں ۔ مستقبل میں مردم شماری رجسٹر (NPR) کو شہریت کے کارڈ کے طورپر تسلیم کئے جانے کا امکان ہے ۔ ایسے افراد جن کے نام مردم شماری رجسٹر میں درج نہیں ہیں کے نام بھی شامل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے تمام شہری مردم شماری کارکنوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئیہ مردم شماری رجسٹر میں اپنی تفصیلات ضرور بہ ضرور درج کروائیں اور نام ، تارخ پیدائش میں پائی جانے والی غلطیوں کی بھی اصلاح کرلیں ۔ مردم شماری رجسٹر (NPR) کارڈ کو آنے والے دنوں میں ہمہ مقصدی سرکاری کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر کسی کے گھر مردم شماری کارکن نہ پہنچے تو دفتر تحصیلدار سے مردم شماری کارکنوں کی تفصیلات حاصل کر کے ربط پیدا کریں۔ نارائن پیٹ کے مسلم قائدین عثمان عبیداللہ ، مجاہد صدیقی ( امیر مقامی جماعت اسلامی ) ، ظہیر الدین سماجی کراکن ، روف حسام الدین( سوٹا ) ، خلیل احمد تاج ، امیر الدین ایڈوکیٹ ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے تمام شہریوں بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری سروے میں اپنے تفصیلات ضرور بہ ضرور درج کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT