Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مردہ گائے دستیاب ہونے پر بجرنگ دل کا احتجاج

مردہ گائے دستیاب ہونے پر بجرنگ دل کا احتجاج

بودھن ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بودھن ڈیویژن کے ردرور منڈل میں گذشتہ روز گلا کٹی مردہ گائے دستیاب ہونے پر ردرور ، کوٹگیر اور ورنی منڈلوں سے تعلق رکھنے والے بجرنگ دل کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے ردرور چوراستہ پر احتجاجی دھرنا منظم کیا اور گائے کو مارنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گذشتہ روز جمعہ کو ردرور میں ہفتہ واری بازار کا دن مقرر ہونے کی وجہ سے یہاں خریداری کو آنے والے افراد کو راستہ روکو اور احتجاج کی جس کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ردرور منڈل سے تقریبا دو کیلو میٹر دور پر سرکٹی گائے دستیاب ہونے کے بعد بجرنگ دل کے کارکنوں نے ردرور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج منظم کیا ۔ مقامی پولیس کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن مسٹر وینکٹیشورلو نے ردرور پہونچکر برہم بجرنگ دل کے کارکنوں کو سمجھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ گائے کو ہلاک کرنے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا جو نشے کی حالت میں ایک گٹر ( کھڈے ) میں پڑی ہوئی گائے کو ہلاک کردیا تھا ۔ بعد ازاں گاؤں سے دور سلمان نگر کے قریب واقع نظام ساگر کنال کے قریب پھینک دیا گیا ۔ احتجاجیوں کے اصرار پر اس مردہ گائے کو ردور لایا گیا اور اس کی ہنومان مندر کے قریب پوجا پاٹ کر کے جلوس کی شکل میں گاؤں کے باہر لیجاکر مردہ گائے کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ پولیس نے گائے کو ہلاک کرنے والے مشتبہ افراد کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا لیکن گائے کو ہلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا احتجاجیوں کو تیقن دینے کے بعد بجرنگ دل کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT