Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 17 فروری کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ۔ 7995668307 پر ربط کریں ۔۔

دو روزہ یونانی میڈیکل اور حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے تعاون سے ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر سنٹر کی جانب سے دو روزہ یونانی میڈیکل کیمپ اور حجامہ برائے خواتین اور مرد حضرات کا 24 اور 25 فروری کو ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن ادارہ ملیہ اسکول کے قریب صبح 10 بجے دن سے 3 بجے دن تک کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ نے بتایا کہ گذشتہ دو برسوں سے ملک پیٹ میں کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر توفیق احمد کیمپ کنوینر نے تمام مرد و خواتین اور بچوں کو یونانی میڈیکل کیمپ اور حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے مریض قبل از وقت اپنا نام 8125249080 ۔ 9550287583 پر 10 بجے دن سے 5 بجے شام تک رجسٹرڈ کروائیں ۔ مریض سے سے فی کپ 70 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT