Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (راست) ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب کی زیرنگرانی ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ 29 اکٹوبر اردو گھر مغلپورہ صبح 9 تا 3 بجے منعقد ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن کا درد، کمر کا درد، جوڑوں کا درد، ذیابیطس، بی پی، تھائیرائیڈ، ضعف باہ وغیرہ اور سنت کی روشنی میں بھی صحتمند افراد حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ کپ کا تعین مرض کے حساب سے ہوگا۔ رجسٹریشن کیلئے 8297158387 ، 8801749863 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT