Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ

مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔9 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 12 اگست کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

خواتین کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کے لیے 2روزہ حجامہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 13 اگست کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر سنٹر ریس کورس روڈ ملک پیٹ صبح 9 تا 2 بجے دن اور 14 اگست بمقام کھٹورا ہاوز قریب مسجد بلال قلعہ گولکنڈہ میں صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہے ۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا معائنہ و علاج کریں گے۔ ایسے مریض جو سردرد، عرق النساء، ، تھائیرائیڈ ، بانجھ پن، موٹاپا، نیند نہ آناوغیرہ میں مبتلاء ہو۔ وہ اس طریقہ علاج کرواسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مریض کے معائنہ کے بعد کپ کا تعین کریں گے۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ خواہشمند خواتین اپنا نام فون نمبر 8125249080 ، 9550287583 پر رجسٹر کروائ

TOPPOPULARRECENT