Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / مرزا پورمیں ٹرک ۔ ٹریکٹر میں ٹکر، 13 افراد کی موت

مرزا پورمیں ٹرک ۔ ٹریکٹر میں ٹکر، 13 افراد کی موت

مرزاپور11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مرزا پور کے مڈیھان علاقہ میں آج ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تواری نے بتایا کہ گڑھوا گاؤں کا رہنے والاایک کنبہ صبح ٹریکٹر پراپنے رشتہ داروں کے ساتھ چنار میں واقع عدل پورہ میں ماں درگا کے یہاں ‘منڈن سنسکار’ کے لئے جا رہے تھے . مرزاپور- سون بھدر ہائی وے پر واقع تسو ہی گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آ رہے ایک ٹرک سے آمنے سامنے ٹکر ہو گئی. اس حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔مسٹر تواری نے بتایا کہ ٹرک، ٹریکٹر کی ٹرالی پر چڑھ گیا تھا. لوگوں کوکٹر مشین سے کاٹ کر نکالاگیا ہے . جائے حادثہ پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ بچاؤ ٹیم کے ممبران بھی اس میں مدد کررہے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ بمل کمار دوبے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری موقع پر پہنچ گئے ہیں. مقامی ممبر اسمبلی رما شنکر پٹیل اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے عہدیدار ان بھی جائے حادثہ پر موجودتھے ۔دریں اثنا، پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تواری نے نو افراد کے موت کی تصدیق کی ہے . عینی شاہدین کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 13 بتائی گئی ہے ۔مسٹر تواری نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیا ہے . مرنے والوں میں تین خاندان کے لوگ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT